Author: Khabrain News

کراچی : (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی۔ انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا۔ انگلینڈ سے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور نیوزی لینڈ میں ٹرائنگولر سیریز کے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ کراچی میں انگلش ٹیم کے کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کریں گی۔ ہفتے کو بھی پاکستان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اٹک کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک محمد انور اور ملک جمشید الطاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری پرویزالہی کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا ہے کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کی تھی، مقدمہ میں 14 دفعات لگائی گئیں ہیں، تفتیش مکمل ہو چکی ہے، برآمدگی اور کوئی نہیں کرنی۔ وکیل نے دلائل دئیے کہ ایک تقریر پر شہباز…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔ انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کی5 لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو چکی ہیں۔ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پاک بھارت میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے، میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا دوسری جانب ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا۔ایک ہفتے میں15 کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب…

مزید پڑھیں

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اشیائے خورد ونوش کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، دودھ،پنیر اورانڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یوکرین جنگ کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا البتہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔ برطانوی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ اس سال افراط زرکی شرح 13 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، افراط زر پر قابو…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کی ماتحت عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں تین درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزم ظہیر احمدکی مغویہ سے ملاقات اور مغویہ کا بیان قلم بندکرنےکی درخواستیں مستردکرتے ہوئے ملزم ظہیر اور شبیرکی ضمانت منظورکرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کراچی کی کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے 3 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزم ظہیر احمد کی مغویہ سے ملاقات کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے وکیل مغویہ سے ملاقات…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود بھی حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے، صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھنچوائی جارہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہوگیا ہے،…

مزید پڑھیں