Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری کیلئے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرز پر ہونی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کیلئے استعمال نہ کریں اور اسٹیبلشمنٹ بھی سیاست سے دور رہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی ادارے…

مزید پڑھیں

مانگا منڈی: (ویب ڈیسک) مانگا منڈی پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کیا جانے والا 5 سالہ بچہ احمد بازیاب کرلیا تاہم اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان بچے کو اسکول سے رشتہ دار بن کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاوان کیلئے اغوا کیے جانے والے 5 سالہ احمد کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے احمد کو اغوا کرنے کے بعد اسکی بازیابی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ بچے کی تلاش کیلئے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں بچے کے والدین کے ساتھ رہے۔…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر اور نرس کے جھگڑے کا نوٹس لیکر واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ عبدالقدوس بزنجو نے سیکرٹری صحت کو سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر اور نرس کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور اس کے بعد ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال کے واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسپتالوں میں ایسے واقعات قطعی برداشت نہیں کئے جائیں گے، واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ایم ایس سول…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ کے 24 اضلاع کو مچھر مار اسپرے مشینوں کیلئے 48 کروڑ روپے جاری کیے گئے لیکن کراچی اب تک محروم ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع کو مچھر مار اسپرے مشینوں کیلئے فنڈ جاری نہیں کیے گئے،شہر میں صرف ڈی ایم سی ملیر کو مشینوں کی خریداری کیلئے 2 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ْ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پہلے ہی اچھی تعداد میں فیومیگیشن مشینیں موجود ہیں،شہر کی 30 یونین کونسلز میں روزانہ مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاؤں سے زمین کھسک چکی ہے، پنجاب بہت جلد مسلم لیگ ن کے پاس آنے والا ہے۔ لاہور کے تھانہ گڑہی شاہو کے باہر ایم پی اے اویس لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہم شامل تفتیش ہونے آئے تھے لیکن انہوں نے انکارکر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقدمے بھی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑے ہیں، ڈپٹی اسپیکر پر حملہ یہ لوگ کریں اور جھوٹے مقدمے ہمارے خلاف درج…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) سندھ میں سکھر بیراج، منچھر جھیل، دادو، جوہی اور خیرپور ناتھن شاہ سمیت مختلف مقامات پر سیلاب کے بعد پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور دریائے سندھ میں پانی کا اخراج جاری ہے۔ ضلع دادو میں حفاظتی پشتوں اور رنگ بندوں پر پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی، منچھر جھیل سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج کے بعد اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 22.3 فٹ ہوگئی۔ ادھر سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے، بیراج میں 24 گھنٹوں میں 5…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کے بعد پاکستان ائیر لائنز( پی آئی اے) اور نجی ائیر لائنز نے کوئٹہ کیلئے اپنے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا۔ بلوچستان میں حالیہ سیلابی کیفیت کے بعد پچھلے ایک ماہ سے ٹرین سروس بند اور بیشتر قومی شاہراہیں جزوی بحال ہیں۔ اس صورتحال میں پی آئی اے اور دیگر نجی ائیرلائنز نے خاموشی کےساتھ کوئٹہ کیلئے کرایہ بڑھا دیا، کوئٹہ سے اسلام اباد ،لاہور اور کراچی کیلئے یک طرفہ کرایہ 40 سے 45 ہزار وصول کیا جارہا ہے ۔ ضرورت مند…

مزید پڑھیں

شکاگو : (ویب ڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں بیس بال گیم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن پارک میں پیش آیا، واقع کے بعد شکاگو پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ شکاگو میں شوٹنگ کے واقعات میں 16 فیصد کمی کے باوجود گزشتہ سال سے مجموعی طور پر جرائم میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سال فائرنگ کے 952 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2021 میں اسی عرصے…

مزید پڑھیں

لندن : (ویب ڈیسک) آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت بکنگھم پیلس پہنچ گیا۔ آج ویسٹ منسٹر لے جایا جائے گا۔ ملکہ کے تابوت کو خصوصی طیارے میں ایڈنبرا سے لندن لایا گیا پھر بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا۔بکنگھم پیلس پہنچنے پر ملکہ کے بچوں اور پوتے پوتیوں نے تابوت کا استقبال کیا۔ بکنگھم پیلس کے اطراف ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ شہریوں نے تابوت پر پھول نچھاور کر کے ملکہ سے عقیدت کا اظہار کیا۔ ملکہ کے تابوت والی گاڑی جہاں جہاں سےگزری اس کے اطراف ٹریفک رک گئی۔ ایڈنبرا ایئرپورٹ پر تابوت کو…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) دوست ممالک سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز سیلاب لے کر کراچی پہنچ گئی۔ سیلاب زدگان کیلئے سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز سامان لے کر کراچی پہنچی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی سفیر ، قونصل جنرل اور این ڈی ایم اے نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ امدادی سامان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کیا۔ پاکستان نے سعودی…

مزید پڑھیں