لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کو ایک ماہ ہوگیا مگر نئی آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، ہاکی کھلاڑیوں کو ٹریننگ میں مسائل کا سامنا ہے۔ 13 اگست کو تحریک انصاف کے جلسے کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کو اکھاڑا گیا، مگر ایک ماہ کے بعد گراؤنڈ کا حال جوں کا توں ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی کلبز کے کھلاڑیوں کی بھی چیف آف آرمی ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح رانا ظہیر اکیڈمی کے پلیئرز بھی پریکٹس نہ ہونے پر پریشان ہیں۔…
Author: Khabrain News
صحبت پور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہبار شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، ریسکیو اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کے دورہ کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحبت پور میں ایک لاکھ 90 ہزار گھر متاثر ہوئے، میڈیکل کپمپوں میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار مچھر دانیوں کا انتظام ہوچکا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی کاموں کو تیز…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی کی رخصتی قریب، اگلے چند روز میں پنجاب میں حکومت بنا لیں گے۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے پنجاب حکومت کے وسائل ریاست مخالف بیانئے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، ان کے ساتھ بیورو کریسی بھی کام کرنے کے لیے تیار نہیں، 15 سے زائد حکومتی ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ، یہ کمپنی اب زیادہ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 70 وزراء، 240 کا ڈالر، 4000 من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کا بل،بچوں کی فیس اور مکان کے کرایے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا، ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے، ستمبر اکتوبر اہم مہینے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کروا لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغواء ہونے والے شہری حسیب حمزہ کو بازیاب کرا دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 گھنٹے میں بازیابی کا حکم دیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد پولیس کی کوششوں کی تعریف کی، حسیب حمزہ کے والد…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور اب اسٹار بیٹر کی ڈرائیو کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔ انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔ لیکن اب بابر اعظم کا دلکش ڈرائیو نصاب کا حصہ بھی بن گیا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کے کور…
سوات : (ویب ڈیسک) سوات میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے مین جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 3 افراد کی لاشیں آج صبح ملی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں رکن امن کمیٹی ادریس خان بھی شامل تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ہی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے…
کوہاٹ : (ویب ڈیسک) کوہاٹ میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم کا حملہ تھانا بلی ٹنگ پر کیا گیا جس میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ادھر ضلع خیبر کے علاقے گودر میں بھی ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی…
خیبرپختونخوا : (ویب ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کی بڑی شاہراہوں پر یو ایس ایڈ اور خیبرپختونخوا ریکنسٹرکشن پروگرام کے تعاون سے 8 سیٹلائٹ ریسکیو 1122 اسٹیشنز کے قیام پر کام شروع کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو اسٹیشنز بنوں-کوہاٹ روڈ، پشاور-اسلام آباد موٹروے اور سوات موٹروے سمیت صوبے کی دیگر بڑی شاہراہوں پر بنائے جائیں گے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو اسٹیشنز کے قیام سے ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوسکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین…
افغانستان : (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شمالی افغانستان کے صوبے پنجشیر میں باغی گروہ کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ گزشتہ روز طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ پنجشیر صوبے کے علاقوں ریکھا، دارا اور افشار میں کلیئرنس آپریشن کے دوران باغی گروہ کے 4 کمانڈروں سمیت 40 افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ سو سے زائد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ طالبان مخالف مزاحمت کار گروہ ’’دی نیشنل ریززٹنٹ فرنٹ‘‘ کی جانب سے تاحال ذبیح اللہ مجاہد…
