Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کر لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کروایا ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میری آج جے آئی ٹی میں پہلی پیشی ہوئی۔میرےخلاف دہشت گردی دفعات لگائی گئیں۔حکومت کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی قیمتیں کم کرنے کے عملی کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کم کرنے کےلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ داخلی وسائل پر انحصار کر کے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کے لیے درآمد شدہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں خواتین کی نصف تعداد کے پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ پاکستان میں آج بھی خواتین کی نصف تعداد کی پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ موجود نہیں ہے۔ ملک میں 35 فیصد خواتین کے پاس خاندانی ناپسندیدگی کی وجہ سے موبائل فون نہیں ہے۔ ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 20 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون نہ ہونے کی وجہ غربت ہے ۔ جبکہ صرف 21 فیصد خواتین کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 51 فیصد خواتین موبائل ڈیوائسز کا انتخاب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاپتہ شہری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس نے شہری کو اٹھایا اور اس کی تفتیش کون کرے گا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کیس کی سماعت ہوئی۔ تو لاپتہ شہری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کہاں تھے؟ شہری نے جواب دیا کہ میری آنکھوں پر پٹی تھی مجھے علم نہیں کہاں تھا۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ اب تک کیا انکوائری کی ہے ؟…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے اور27ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے مریم کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع ہوئی اور پھر نیب نے مریم نواز کو گرفتار کر لیا۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت بعداز…

مزید پڑھیں

صحبت پور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستمبر میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کر دیئے گئے، سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی بل نہیں لئے جائیں گے۔ ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلابی تباہی نے ہر پاکستانی کی آنکھیں کھول دی ہیں، ضلع صحبت پور سیلابی تباہی کا بدترین شکار رہا، ہر طرف پانی ہی پانی تھا، ضلع میں پینے کا پانی بہت بڑا چیلنج ہے، متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر آج مزید مہنگا گیا۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار933 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمعُ کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔ فواد چوہدری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ عمران خان آج سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے تونسہ پہنچیں گے، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔ لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک پر ایک طاقتور طبقے نے قبضہ کر رکھا ہے، جس کو فرق نہیں پڑتا کہ الیکشن ہو یا نا ہو۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں، حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاوشیں جاری ہے، پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 516 پروازیں چلائیں۔ این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 پروازیں چلائی گئیں جن میں 87 افراد کو بچایا گیا، ہیلی کاپٹرز سے 32.88 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا، اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 570 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا گیا ہے،جبکہ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک…

مزید پڑھیں