Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں، کل ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی،پیٹرول یا ڈیزل میں سے ایک آٹھ پیسے کم ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہیے،سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا۔ اس ضمن میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیناں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود ان سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں تفتیش کے دوران ملزم نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مزید انکشافات کیے۔ جس پر دہلی پولیس نے جیکولین فرنینڈس سے بھی تفتیش کی جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ…

مزید پڑھیں

تائیوان: (ویب ڈیسک) تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہےکہ زلزلےکا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے معمولی جھٹکے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیےگئے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو غیر منصفانہ بل پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر گیس کمپنی کی درخواست مسترد کردی۔ صدر مملکت نے کہا کہ گیس کمپنی شہری سے بلاجواز بل، میٹر کی قیمت وصول کر کے بدانتظامی کی مرتکب ہوئی،گیس کمپنی نے پشاور کے شہری کو 44 ہزار روپے سے زائد کا بل بلاجواز چارج کیا۔شہری کا گیس میٹر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خراب ہوا، صارف کی کوئی غلطی نہیں، شکایت کنندہ نے اپنے میٹر کو پہنچنے والے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ آکر کافی اچھا لگ رہا ہے، جوز بٹلر کا مکمل فٹ نہ ہونا مایوس کن ہے، پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر ملان نے کہا کہ جو پلیئرز یہاں پی ایس ایل کیلئے آچکے وہ دیگر کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، جب…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹر شان مسعود کا کہنا ہےکہ مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پاکستانی بیٹر شان مسعود نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوا، انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اچھی تیاری ہوگی۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور انگلش کاؤنٹی میں…

مزید پڑھیں

پنوعاقل: (ویب ڈیسک) سکھرکی تحصیل پنو عاقل کے علاقے رضاگوٹھ میں خاتون کے قتل کیس میں ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 12ستمبر کو بھائیوں نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ایس ایچ او نے قتل چھپانےکے لیے مخالفین کوپھنسانےکی کوششں کی اور ملزمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں ایس ایچ او سمیت دیگر 4 ملزمان نامزد ہیں، ایس ایس پی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو مزید تفتیش کرےگی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 قانون کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال…

مزید پڑھیں

چارسدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں آپ نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، جب کال دوں گا آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چارسدہ والوں آپ نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، جب کال دوں گا آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے، ہمیں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے مطلب کوسمجھنا ہو گا، ہمیں اپنے نبی کی سیرت کے مطابق چلنا ہوگا،…

مزید پڑھیں