لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں جس کے باعث لاہور کے متعدد علاقوں میں آٹا دستیاب ہی نہیں، عوام آٹے کیلئے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مشکلات بڑھنے لگیں، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھی تو چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ملک میں آٹے کی قیمت 130 روپے کلو تک پہنچ گئی، کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا ہے،…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف فلمساز سید نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی تو کی مگر کچھ مجبوریوں کی وجہ سے اسے ایک دہائی تک دنیا سے چھپائے رکھا۔ حال ہی میں سید نور ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور اداکارہ صائمہ سےشادی سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ فلم ساز سید نور نے اس شو میں پہلی بار اعتراف کیا کہ انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی کی بات کو قریب ایک دہائی تک خفیہ رکھا تھا ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی…
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا ئے موسیقی بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 48 برس بیت گئے ہیں۔ کلاسیکی موسیقی میں ’سند‘ کا درجہ رکھنے والے شام چوراسی گھرانے کے استاد امانت علی خان کی 48 ویں برسی عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ابن انشا کی غزل ’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘ کو اپنی کانوں میں رس گھولتی آواز کے ساتھ گانے کے بعد جو شہرت انہیں ملی تو دنیا بھر میں موسیقی کو ایک نئی پہچان ملی، ان کی غزلیں اورگیت آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ قیام…
ایریزونا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک آئس کریم کی دکان نے ایک گھنٹے سے تھوڑے زیادہ وقت میں 266 اقسام کے ملک شیک بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔ امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے میں سیلِگمین میں موجود اسنو کیپ نامی دکان نے ایک منعقدہ تقریب کے موقع پر سب زیادہ ذائقے کے مِلک شیک بنانے کا گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ جب دکان کے مالکان ڈیل گِڈیلو فیملی نے اپنی دکان کے مینو پر درج تمام زائقوں کے ملک شیک بنانے کی کوشش کی تب گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ریفری وہاں موجود تھے۔ دکان کی جانب سے…
میساچوسیٹس: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نظامِ شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد موجود غبار کے چھلّے تقریباً 16 کروڑ سال قبل ایک قدیم چاند کے سیارے سے ٹکرانے کے سبب بنے۔ امریکا کے میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کی جانب سے سیارے زحل کے محور میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلی کو شکل دینے کے لیے پیمائشیں لی گئیں۔ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ سیارے کے گرد پہلے دوسری اجرام فلکی گردش کرتی تھی لیکن گیس کے گولے کے ساتھ فاصلہ نہایت کم ہوجانے کے سبب وہ ٹکڑے…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گروہ کا اہم رکن ہلاک ہو گیا، ملزم ایس ایچ او کے قتل سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ پریس کانفرنس میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ تھانہ خزانہ کے علاقے نادرن بائی پاس پرپولیس اورمبینہ بھتہ خور کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو اجبکہ 3ملزمان گرفتار ہوئے۔ ہلاک ملزم پشاور،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اورخیبر پختونخوا میں بھتہ خوری میں ملوث تھا، ہلاک ملزم ایس ایچ او…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نور خان ائیربیس سے لندن روانہ ہو گئے، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھرسے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ الزبتھ دوم کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیناڈول کی قلت سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دے دی۔ محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی فی گولی 90 پیسے قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیناڈول تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریٹ کم ہونے پر اعتراض ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مینوفیکچررز متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مینوفیکچررز کا اعتراض ہے کہ ایک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو آخری موقع دیا ہے اور شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اور آج کور کمیٹی اجلاس میں اہم معاملات پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور عمران خان کی کال پر لانگ…
کراچی : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب کے بعد ہر طرف پانی کی حکمرانی ہے لیکن پینے کے لیے صاف پانی موجود نہیں۔ گندے پانی میں پھیلنے والی بیماریوں نے متاثرین سیلاب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سیلاب کے باعث گھر پانی میں بہہ گئے۔ مویشی ہلاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔ وہیں گندے پانی نے انسانوں کو بھی بیمار کردیا ہے۔ طرح طرح کی بیماریاں سیلاب متاثرہ افراد کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی نے سراٹھایا تو جلدی امراض بھی وبائی صورت اختیار کر گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ…
