Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی اور اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امام حسین اور ان کے رفقاء شہداء کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں چہلم شہدائے کربلا پر جلوس نکالے جارہے ہیںِ، لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والے شخص نے کفن تھامنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے زمین پر گراکر قابو کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کا کفن تھامنےکی کوشش کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے ویسٹ منسٹر ہال میں پیش آیا۔ اس گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے نقصانات ابھی واضح نہیں ہیں تاہم ورلڈ بینک، اقوام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک مل کر سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ بحالی اور ترقی کے لیے کیا کچھ درکار ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو…

مزید پڑھیں

بھارت : (ویب ڈیسک) بھارت کے ارب پتی تاجر اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی 155 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک 273 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ فرانس کے بزنس مین برنارڈ ارنالٹ155 اعشاریہ 2…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی، وزیر اعظم دورے کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے۔اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے جبکہ لندن ہی میں ان کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ شہبازشریف پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے پاکستان کے شمال میں موجود 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس سروے کے ذریعے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اس کے نتیجے میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار معلوم کرکے ایک ایسا نظام بنانے کی کوشش کی جائیگی جس سے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے تباہی سے بچاؤ ممکن بن سکے اور سیلاب جیسی آفتوں کے حوالے سے پیشگی انتباہ جاری کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یونائٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی)…

مزید پڑھیں

پشاور : (ویب ڈیسک) ہزارہ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف احتجاج جاری ہے، بورڈ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔ ہزارہ ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں جاری ملازمین کے احتجاج کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 12 لاکھ طلبا کے امتحانی نتائج بھی رک گئے ہیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ (کے پی) نے 17 اگست کو صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے ٹی اوآرز جاری کرکے عمل درآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی تھی۔ کے پی حکومت کی جانب سے تعلیمی بورڈ کی منتقلی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) سمندر میں لانچ کے اندر دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ کراچی کے علاقے کورنگی چشمہ گوٹھ میں لانچ سےتین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایک ماہی گیر بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماہی گیرلانچ کی ٹینکی میں موجود زہریلی گیس سےجاں بحق ہوئے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پولیس کے مطابق 20ماہی گیرایک ہی لانچ میں سمندرمیں گئےتھے۔واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر امریکی کانگریس میں بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرنے والی امریکی رکن گانگریس نے پاکستان کے سیلاب سے تباہی تصاویر امریکی کانگریس میں دکھائیں۔ رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ ایسی بارش ہوئی…

مزید پڑھیں