تازہ تر ین

شمالی، جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain