کراچی: (ویب ڈیسک) چند روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 16 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ آج بروز بدھ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 16 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔ دوسری جانب اوپن…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پاکستان جونیئرلیگ کا میلہ کل سے شروع ہوگا، ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں نے لاہورمیں ڈیرے لگا لئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عالمی کرکٹ میں جونئیر سطح کی کرکٹ لیگ کا پائینیر بن گیا، پاکستان جونیئر لیگ کا میلہ کل سے قذافی سٹیڈیم میں سجے گا، افتتاحی میچ میں گوجرانوالا جائینٹس اور مردان وارئیرز میدان میں اتریں گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ندیم خان نے لیگ کی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے یہ لیگ بہترین پلیٹ فارم ہے، لیگ میں عمر کی سختی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی تصاویر کے ساتھ ان کے کرکٹ کیریئر کے اعداد و شمار بھی شیئر کئے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں…
لاہور : (ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے لانگ ماررچ سے متعلق حلف لے لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےدورہ لاہور کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت کی۔گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی عہدیداروں سے حلف لے لیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی حفاظت کرنا ہے ۔ انہوں نے شرکا سے کہا ہے کہ جب بھی احتجاج کی کال دوں سب نے نکلنا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر میاں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان حلقے کے عوام کی مرضی کے بغیر اسمبلی کیسے اور کیوں چھوڑ آئے؟ نیب ترامیم پر تمام سوالات اسمبلی میں بھی اٹھا سکتے تھے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے۔ نیب نے اٹارنی جنرل کے دلائل اپنانے کا تحریری مؤقف عدالت میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے نیب قوانین تبدیل کیے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس کا کیا بنا۔ آج سیکشن 25 کے سب سیکشن پر بحث ہوئی اور آج ججز کے سوالات بھی زبردست تھے۔ نیب قوانین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کیسز ختم کرانے کے لیے نیب قوانین تبدیل کیے جبکہ…
ارونا چل پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا ہے۔زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) طوفانی ہواؤں سے ٹاور گرنے اور بجلی بروقت سپلائی بحالی میں ناکامی پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر مزید 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا کے مطابق مئی 2021 میں طوفانی ہواؤں سے دادو، جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم ، مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گرے تھے، ٹاورزگرنے سے 1320 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، واقعے کے باعث ملک میں جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر فروش اسلام آباد کیا کرنے آرہے ہیں اور عمران خان پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف تقاریر کرنے والے اسلام آباد کیا کرنے آئیں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی…
