Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) استعفوں کی منظوری متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، اسپیکر تحقیق کرلے جنھوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت دیئے، قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) گھر کے بعد سکول کی وہ جگہ ہیں جہاں بچے تربیت حاصل کرتے ہیں، اور اساتذہ بچوں کے مستقبل بنانے کے ساتھ ان کو ایک بہتر انسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ہے۔ ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلا بخشتے ہیں اورہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں، طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں، میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ…

مزید پڑھیں

مقبوضہ جموں و کشمیر : (ویب ڈیسک) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے دراچ اور مولو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 224 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 64 پیسےتک سستا ہوگیا۔ ڈالرانٹربینک میں224 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار490 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتےدیکھا گیا۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بطور وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی اور سرکاری زمہ داریاں نبھانی ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ ملزم 2021 سے مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا ہے، شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔ حکم میں مزید لکھا گیا ہے کہ شہباز…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا۔ دوران پرواز ہی کیک کاٹا اور تصویریں بنائیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ کھلاڑیوں نے شاداب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بنا کر خوب لطف اٹھایا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا،اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ مفتاح مفت میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز لندن روانگی کے لئے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں اور ایئرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے…

مزید پڑھیں

واشگنٹن:(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے…

مزید پڑھیں