اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیراعظم آئندہ دس روز میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، کسانوں نے اسلام آباد میں سات روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ کسان اتحاد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے مطالبات منظور کر لئے، عملدرآمد کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں 3 رکنی وزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کے بعد کسانوں نے اسلام آباد میں 7 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیردفاع لائیڈ جیمز آسٹن، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےدورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن، مشیر قومی سلامتی اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقاتیں کیں، دوران ملاقات آرمی چیف نے سیلاب زدگان کیلئے تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 021 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کسانوں کے مختلف وفود سے ان کے مسائل کے حل کے لیے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء کی کمیٹی کو کسان نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات جلد از جلد…
کوئٹو: (ویب ڈیسک) ایکواڈور کے جنوبی حصے میں جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق جھڑپوں میں قیدیوں نے ایک دوسرے پر حملوں میں گنز اور چاقووں کا استعمال کیا۔ ایکواڈور کے جنوبی حصے کی اس جیل میں 2020 سے اب تک7 بڑے فسادات ہوئے ہیں،منشیات اسمگلنگ سے منسلک فسادات میں 400 سے زائد قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایکواڈور کی جیلوں میں موجود اکثر قیدیوں کا تعلق منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک گروہوں سے ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی کمشنر برائےکرائسز منیجمنٹ جینز لینارچ نے ملاقات کی، ملاقات میں جینز لینارچ نے پاکستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 6 ارب 70 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔ جینز لینارچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ سیلاب کی ہنگامی صورت حال کے تباہ کن نتائج بھگت رہے ہیں، ہم ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کے افراد، دوستوں اور اپنے گھروں…
میونیخ: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوکاٹوز طوطے شیر خوار بچوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں جو کوڑے کا ڈھکن کھولنے اوریہ عمل ایک دوسرے کو سِکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میکس پلانک انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ سِڈنی کے مضافاتی علاقوں میں پائے جانے والے کوکاٹوز، میں کوڑے دان کا ڈھکن ہٹانے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ اسے اپنے ساتھیوں کو باقاعدہ سکھاتے بھی ہیں۔ میکس پلینک اِنسٹیٹیوٹ آف اینیمل بیہیویئر کی ایک سائنس دان اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر باربرا کلمپ کا…
اسٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے سال 2022 کے لیے طبعیات (فزکس) کا نوبل انعام ’’کوانٹم مکینکس‘‘ پر تحقیق کرنے والے امریکا، آسٹریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ، امریکا کے جان کلوزر اور آسٹریا کے اینتون زِیلِنگر کو ایٹمی زرات کے رویوں سے متعلق کی جانے والی تحقیقات پر فزکس کا نوبل انعام برائے 2022 دیا گیا ہے۔ جیوری کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے ذیلی ایٹمی ذرات کے رویوں سے متعلق تحقیق کی، جو…
لندن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے بلے باز جونی بیرسٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ کی سرجری کے باعث رواں سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ جونی بیرسٹو گزشتہ ماہ گولف کھیلنے کے دوران پھسل کر زخمی ہوگئے تھے۔ انگلش بلے باز آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس کے بعد پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم ہو جائیں گے۔ انگلش بلے باز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے تفصیل بتائی کہ انکی ٹانگ پنڈلی اور ٹخنے کے درمیان سے تین جگہوں سے فریکچر…
پنوم پن: (ویب ڈیسک) سعودی عرب 2029 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ کمبوڈیا کے دار الحکومت پنوم پن میں منعقد ایشیائی اولمپکس کی جنرل اسمبلی نے اپنے 41 ویں اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست پر غور کیا گیا، اس دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سال 2029 میں اکتالیسویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نو تعمیر شدہ شہر نیوم کے ٹروجینا ریزورٹس میں ہوگا۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیا کے خطے میں…
