Author: Khabrain News

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی کمپنی کی پاکستان کے ساتھ تیل سپلائی کی پہلی ڈیل فائنل ہوگئی، ایک ہزار ٹن تیل زمینی راستے سے پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں روسی کمپنی کی ریفائنری سے تیل بذریعہ ریل افغانستان بارڈر لایا جائے گا، افغان بارڈرسے ٹرکوں کے ذریعے تیل پاکستان پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فورٹ انویسٹ کو پاکستان کے لئے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے مزید آرڈرز بھی ملے ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، ابلاغ عامہ میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مفاد عامہ میں غلط افواہوں سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں اڑی ہوئی ہیں۔ قرض فراہم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو…

مزید پڑھیں

کینساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں اچانک فائر ہونے اور مالک کی ہلاکت کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس میں ایک کتے کا پاؤں رائفل پر پڑا اور فائر ہونے سے مالک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کینساس پولیس کے مطابق 30 سالہ جوزف آسٹن اسمتھ اپنے کتے کے ساتھ شکار پر جارہے تھے کہ کتا پہلے سے ہی ٹرک نما کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا تھا اور اس کے پاس کارتوس بھری رائفل رکھی تھی۔ جیسے ہی مالک نے دروازہ کھولا غلطی سے کتے کا پاؤں رائفل پر پڑگیا اور اس سے گولی چل گئی۔ رائفل کی…

مزید پڑھیں

شکاگو: (ویب ڈیسک) جامعہ شکاگو کے ماہرین نے سالماتی سطح پر کام کرنے والا ایک ایسا تعمیراتی مٹیریئل بنایا ہے جو موسم گرم اور سرد ہونے کی وجہ سے رنگ بدل کر یا تو گرمی جذب کرے گا یا پھر حرارت خارج کرے گا۔ گرم دنوں میں یہ عمارت پر پڑنے والی 92 فیصد حرارت خارج کرکے ہوا میں لوٹادے گاجس سے عمارت نہ صرف ٹھنڈی رہے گی بلکہ ایئرکنڈیشنڈ کا بل بھی کم آئے گا۔ دوسری جانب سرد موسم میں یہ اطراف کی حرارت کی صرف 7 فیصد مقدار ہی جمع کرسکےگا تاہم اس سے بلڈنگ کو گرم رکھنے…

مزید پڑھیں

آکلینڈ : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ ہے ، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں پر 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 249 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی ادارے کوقانون کے مطابق کسی بھی قسم کی کارروائی کی کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے 15 فروری کو آئندہ سماعت مقرر کرتےہوئے فریقین کو طلب کرلیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال حویلی کیس اور محکمہ وقف متروکہ املاک فیصلے خلاف اپیلیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گلگت بلتستان کے مسلم لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر گلگت بلتستان مسلم لیگ اسد اللہ خان ایڈووکیٹ، ہارون خالد وانی اور سلطان عالم شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب انہوں نے کہا امانت واپس کر دی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا موقع مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد بھی راجہ ریاض مشکل میں پڑ گئے، تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں ملیں گی، پی ٹی آئی کو 23 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان کی نشستیں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تعداد 30 ہو جائے گی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو 20 منحرف ارکان کی حمایت حاصل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے فواد چودھری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے فواد چودھری کو وکلاء اور خاندان سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی، پندرہ منٹ کیلئے خاندان کے افراد اور وکلاء سے ملاقات کرلیں۔ واضح رہے سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی پولیس کی درخواست منظور کی تھی، فواد چودھری کو تھانہ کوہسار کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فواد چودھری کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو طعنے دینے والوں نے اپنی حکومت خود توڑی اب رو بھی خود رہا ہے، جن حکومتوں کے بل بوتے پر یہ خرچہ چلاتا تھا، ہیلی کاپٹر پر پھرتا تھا اپنے ہاتھ سے حکومت توڑ کر سڑکوں پر پھر رہا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھائیو، بہنو، بزرگو آپ سب کو مریم نواز اور نواز شریف کی طرف سے پوری قوم کو سلام، میں خوشخبری سنا دوں…

مزید پڑھیں