اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک شخص کا اقتدار چھن جانے سے ذہنی توازن ایسا ہوگیا ہے کہ ہر کسی کو گالی دیتا ہے، یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سود مند ہو۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڑ بڑ پنجاب میں ہو رہی ہے، پنجاب پولیس ان کی اعانت کر رہی ہے، تھانے، پولیس اور ایف آئی آر کا اندراج پنجاب پولیس کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ…
Author: Khabrain News
شرم الشیخ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقےکا رقبہ پرتگال سے تین گنا بڑا ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان لمحات میں مدد کی ضرورت ہے، پاکستان کو آبادکاری کے لیے بڑے پیمانے پرفنڈز کی ضرورت ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہےکہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں…
شرم الشیخ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا بوجھ برابری کی بنیاد پر نہیں منصفانہ طور پر تقسیم ہونا چاہئے، اقدامات نہ کئے گئے تو 2050 تک 216 ملین افراد بے گھر ہو جائیں گے، ترقی پذیر ممالک میں آسان، طویل المدتی موسمیاتی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ مصر میں کاپ 27 کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلی اور کمزور کمیونٹیز کے استحکام کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ کمزور طبقے پر پڑتے ہیں، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران مجھے تین گولیاں لگیں، حملہ کرنے والے دو تھے، شائد تین بھی ہو سکتے ہیں، حملے کے بعد معاملے پر کیوں پردہ ڈالا جا رہا ہے، کوئی آزادانہ تحقیقات کیوں نہیں ہو رہیں، آزاد اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، ایجنسیاں اس کے ماتحت ہوں۔ہمیں مقبولیت کے لیے کسی پر الزام لگانے کی ضرورت نہیں۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میرے دائیں ٹانگ میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے نامزد نام شامل نہیں ہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں کی جانے والی فائرنگ کا مقدمہ درج کیے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے۔ فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے لیے ایسی ایف آئی آر کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن اس جعلی ایف آئی آر کو مسترد کرتا ہے۔ جعلی امپورٹڈ حکومت اور جعلی ایف آئی آر دونوں نا منظور۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے چیلنج کیا ہے کہ اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہوں تو میں سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان کافی ہے، صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں، ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو چار گولیاں…
وزیرآباد: (ویب ڈیسک) عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ آج دوران سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا۔ ملزم نوید اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں لاہور میں…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا کو اپنے لیے قرضوں کی اقساط ادا کرنے میں مددگار قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا کو قرضوں کی ادائیگی میں مددگار قرار دینے کا انکشاف بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنا اور اس دوران ساڑھی، کرتا اور دیگر کپڑے پہننا میرا کام ہے لیکن سوشل میڈیا میرے لیے تفریح اور قسطوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے اور مداحوں کے زیادہ سے زیادہ پسند کیے جانے کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عشائیے کا اہتمام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لان میں کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ٹیموں کا استقبال کیا، عشائیے میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ٹیم منیجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئر لینڈ ویرن ڈیوٹرم بھی عشائیے میں شریک تھے۔ عشائیے میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان…
