اٹلی :(ویب ڈیسک) جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔ اٹلی کی نئی کابینہ میں 6 خواتین وزراء بھی شامل ہوں گی، اٹلی کی نئی وزیراعظم اور کابینہ اراکین آج حلف لیں گے۔ صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دی. جس کے کچھ ہی دیر میں میلونی نے جارجیٹی کو اپنا وزیر معیشت مقرر کیا۔ 31 برس کی عمر میں جارجیا میلونی نے سلویو برلسکونی کی حکومت میں نوجوانوں سے متعلق وزارت سنبھالی۔ دس برس قبل میلونی نے ‘برادرز آف اٹلی’ کی بنیاد رکھی،…
Author: Khabrain News
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عینی جعفری چار سال بعد ویب سیریز "مندی” سے سکرین پر واپسی کریں گی۔ سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ میں عینی جعفری نے لکھا کہ 4 برس کے بریک کے بعد انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر میں بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر بیک وقت میں نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں، اتنا وقت گزرنے کے باوجود فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا۔ واضح رہے…
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کاازخود ایکسٹینشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے۔ یہ مبہم ہے، سقم ہےاور غیرآئینی ہے۔جیلوں…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا ہے اورسالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 27.13 فیصد رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ حالیہ ہفتہ نمک کی قیمتوں میں 4.84 فیصد،ٹماٹر قیمتوں میں2.63 فیصد، خشک دودھ قیمتوں میں 2.22 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 1.24…
لاہور:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کو تاریخ کا ایک سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنی جگہ، مگر سوال یہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ریفرنس کا انتظار کیوں کر رہا تھا۔ سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ سے عمران خان کے علاوہ جن سابق حکمرانوں…
ٹیکساس:(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس نے گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی 2015 سے مالی مفاد کے لیے ٹیکساس کے لاکھوں عوام کا ڈیٹا استعمال کررہی تھی۔ ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے چہرے اور آواز کی شناخت کے ڈیٹا کو اپنی سب سے زیادہ آمدنی والی اشیاء، جیسے کہ گوگل فوٹو ایپ، نیسٹ ہب میکس اور گوگل اسسٹنٹ، کی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا۔ ٹیکساس کی جانب سے گوگل پر مقدمہ دائر کرنے…
ہیسلنگتن:(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دورانِ نیند کسی فرد کو آوازیں سنا کر مخصوص یادیں بھلانے میں مدد دی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف یارک میں کی جانے والی اس تحقیق کے محققین کے مطابق یہ طریقہ کار مستقبل میں تکلیف دہ یادوں سے لڑنے کی تکنیک کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ماضی کی ایک تحقیق میں اس جانب اشارہ کیا گیا تھا کہ دورانِ نیند کچھ آوازوں کو مخصوص یادوں کی پختگی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم، محققین کے مطابق حالیہ تحقیق وہ پہلا مطالعہ ہے جو اس تکنیک کی مدد…
لاہور:(ویب ڈیسک) پاک بھارت میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مونس الہٰی نے کہا کہ عمران کی نااہلی انصاف کا قتل ہے، کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان…
میلبرن: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان روانگی کے سوال پر معاملہ بورڈ پر ڈال دیا۔ میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے فی الحال ہمارا فوکس اس وقت یہ ورلڈکپ ہے اور خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورزہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج…
