Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چودھری پرویز الٰہی ق لیگی رہنماؤں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

    By Khabrain Newsفروری 21, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ق لیگی رہنماؤں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
    پاکستان تحریک انصاف میں مسلم لیگ ق کو ضم کرنے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت کی گئی۔
    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا احترام کرتا ہوں، عمران خان نے پارٹی صدر بنانے کا کہہ دیا ہے، ڈٹ کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے تیزی کے ساتھ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا، اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، ہر وہ کام کریں گےجس سے ملک کو فائدہ ہو گا۔
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، شہباز شریف نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سےغریب کو فائدہ ہو۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، پرویز الہیٰ اپنے ایم پی ایز کے ساتھ پی ٹی آئی میں آگئے، آج سے پرویزالہیٰ باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، پرویز الہیٰ کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
    گفتگو کے دوران فواد چودھری کے گلے میں خراش ہونے پر پرویز الہیٰ نے الائچی جیب سےنکال کر فواد چودھری کو دی کہ پہلے گلا ٹھیک کر لو۔
    فواد چودھری نے مزید کہا کہ حالیہ بحران میں مسلم لیگ (ق) کے کردار کو سراہتے ہیں، چودھری پرویز الہیٰ اور ان کے ساتھیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا کچھ پتا نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پرویز الہیٰ نےتحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم نے بھی مشکل صورتحال میں پرویزالہیٰ کا ساتھ دینا ہے، چودھری پرویز الہیٰ کو پارٹی نے صدر بنانے کی منظوری دی ہے۔
    عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات میں اسد عمر سمیت مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ بھی موجود تھے، باؤ رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
    ملاقات میں موسی الٰہی، چودھری مقصود سلہریا، خرم منور منج اور حاجی عمر حبیب بھی موجود تھے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت نے چودھری پرویزالٰہی کو پارٹی عہدے سے برخاست کیا تھا، اعلامیے کے مطابق پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی اور انہیں آئندہ پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.