گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے 8 سے 9 دن لگیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں نے راستے میں بہت پیار دیا، دیر سے پہنچنے پر معذرت کرتا ہوں، یہ سیاست نہیں ملک کو حقیقی آزادی دلانے کےلیے جہاد ہے، قائداعظم کے شکرگزارہوں انہوں نے ہمیں آزادی دلائی تھی، آپ سب کواسلام آباد لے جانے کا مقصد قوم حقیقی طور پر آزاد ہو، قوم تب…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صحافی صدف نعیم کی شہادت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی کا پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، آئی جی پولیس فیصل شاہکار اور متعلقہ افسروں نے شرکت۔ اجلاس کے شرکا نے خاتون رپورٹر صدف نعیم کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کیا، فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر شامل ہونگے، رپورٹ جلد پیش کریگی۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عمران خان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔ کمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں جب کہ اس کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبدالشکور ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گا اور 30 یوم کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔ کمیشن میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی…
کراچی: (ویب ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایپوہ، ملائشیا میں یکم تا 10 نومبر تک کھیلا جائیگا، ایونٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، سائوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ یکم نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ساؤتھ افریقہ سے کھیلے گا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 2 نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجےملائشیاسے کھیلے گی، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں چار نومبر کو جاپان کے مدمقابل ہو گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج شام روس سے حکومتی سطح پر گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے موسم سرما میں گیس کے بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں طلب و رسد کے تناسب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں برس گیس بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ موسم سرما میں گیس کی دستیابی اور طلب کیا ہوگی، اس کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایل این جی کی درآمد کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 22 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی…
برسبین: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں گروپ 1 اور میگا ایونٹ کا 31واں میچ کھیلا آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان ایرون فنچ نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) 30اکتوبر2022پولو کلب نے لاہور اسمارٹ سٹی کے تعاون سے اکتوبر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کو یاد گار بنانے کیلئے الزیم کے زیر اہتمام لاہور اسمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔تقریب کی میزبانی معروف اداکاریہ عائشہ عمر نے کی اور اس موقع پر قومی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکا،بیلجئم،کینیڈا اور آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی پولو کے اس دلچسپ کھیل میں حصہ لیتے دکھائی دیئے اور جبکہ اس موقع پر ایک خصوصی ونٹیج کار شو،ٹینٹ پیگنگ اور لائیو میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ لاہور اسمارٹ سٹی کے سی ای او عمران زاہد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومبر سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاست بڑے اہم موڑ پر آچکی ہے اور نومبر سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قافلہ 10 سے 12 ہزار افراد سے شروع ہوا اور مریدکے میں عمران خان کے قافلے میں ڈھائی ہزار لوگ ہیں، اب اسلام آباد پہنچتے پہنچتے کیا حال ہو گا وہ اندازہ کر لیں۔ انہوں نے کہا…
