اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد ہمیشہ نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ پاک بھارت مذاکرات میں بنیادی مسائل میں سے ایک ہے۔ پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور ہم بات چیت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے، یہ ہندوستان ہی ہے جو 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔ برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کے لیے بالمورال شاہی محل میں…
اسلام آباد: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، کالعدم تنظیموں سے آئین میں رہتے ہوئے بات کریں گے۔ یہ بات رانا ثناء اللہ نے کوئٹہ کابینہ کمیٹی برائے لاپتہ افراد کے ممبران شازیہ مری، اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر کامران مرتضیٰ، ایم این اے آغا حسن بلوچ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یہاں 2 ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے لاپتہ افراد کے لواحقین…
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض…
کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سڑکوں پہ آکر اپنی آواز بلند کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، اہلیان کراچی آپ اپنی حفاظت کا انتظام کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں جب سب کی توجہ سیلاب اور اس کی تباہی کی طرف مرکوز ہے، شہر قائد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جا رہی ہے، جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں، ان کا تعلق اس شہر سے بھی نہیں ہے،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے عوام سے ان کی بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے درد مندی کاثبوت ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام اس ایثار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیربرائے ثقافت، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے10 ملین ڈالر مالی امداد کااعلان کیاہے ۔ پاکستان کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئےکرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے؟ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان کی جیت پرخوشی لیکن جن سےجیتےان سےبہت مایوسی ہوئی، افغانستان کےکھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اورکھلانے والے ہم تھے، افغان کھلاڑیوں نےکرکٹ کم کھیلی ہےلیکن ابھی سے ان کےدماغ خراب ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نےخود ان کی کوچنگ کی۔ سابق کپتان نے کہا کہ ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں،کرکٹ سیکھو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، ان کے وکیل حامد خان اور دیگر وکلا عدالت میں موجود تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں معافی کا موقع دیا لیکن عمران خان نے ایک بار…
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یواے ای کے وزیر کلچر، نوجوانان اورسماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔شیخ نہیان بن مبارک پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 10 ملین ڈالرز دیں گے۔ سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی طورپر دیا جانے والا یہ اب تک سب سے بڑا عطیہ ہے۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر ایچ کولیٹ نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی مںی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون…
