اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے 1800 افراد کی فہرست نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے ہیلی کاپٹر پر 10 مفت وزٹ کیے جبکہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ ریحام خان نے 2 بار ہیلی کاپٹر پر مفت سفر کیا، ابرار الحق نے بھی ہیلی کاپٹر پر 2 ٹرپ مفت کیے۔ پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی، حفیظ اللہ اور امین اسلم بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے جبکہ صحافیوں میں فریحہ ادریس، ڈاکٹر شاہد مسعود اور ارشد شریف کا…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 1725 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ ملکی سطح پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750 روپے اور 644 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 150850 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر 129330 روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی کوئین ایشوریہ رائے اپنی نئی فلم ’پوننین سیلون1‘ میں اداؤں کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔ جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز مانی رتنم کی فلم’پوننین سیلون1‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں موجود لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے5 سال بعد اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتی دکھائی دیں گی جس کا شائقین کو سالوں سے انتظار تھا۔ پوننین سیلون میں ایشوریا رائے بچن 2 مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی جن کی جھلک دیکھ کر مداح پہلے ہی اداکارہ پر دل ہار…
کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن کی سرپرستی میں،کوکا کولا کمپنی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ملکر،لیاری ندی کی صفائی کیلئے ایک اتحاد کی تشکیل کی غرض سے ملک بھر سے متعلقہ رہنماؤں پر مشتمل ایک گول میز ااجلاس کا انعقاد کیا۔ #SeeingTheUnseenکے ورلڈ واٹر ویک تھیم کے تسلسل میں ہونے والے اس گول میز اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کی،جس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ گول میزاجلاس کی قیادت کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین…
جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) اگرچہ ویڈیو پروجیکٹر والی کئی عینکیں بازار میں دستیاب ہیں لیکن اب لینووو نے ٹی ون نامی ایک عینک پیش کی ہے جسے آپ ذاتی سینما کا نام دے سکتے ہیں کیونکہ اسے پہن کر ایک وسیع اسکرین پر ایچ ڈی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ لینووو گلاس ٹی ون فون، کمپیوٹر، اور ٹیبلٹ سے منسلک ہوجاتا ہے اور اس کے بعد آپ ایک وسیع مجازی اسکرین پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو گیمز دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ بس میں بیٹھے ہوئے فلم دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو گیم کھیل سکتے ہیں۔ اس میں…
برازیل: (ویب ڈیسک) سمندر میں تیرتی فریج میں 11 روز تک بیٹھے ماہی گیر کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا ہے جسے وہ ایک معجزہ قرار دیتے ہیں۔ 44سالہ رومالڈو میسیڈو روڈریگز جولائی کے آخر میں شمالی برازیل کی ریاست اماپا کے قریب سمندر میں موجود تھے، ان کے پاس 23 فٹ طویل لکڑی کی کشتی تھی، ان کی منزل فرنچ گیانا کے پاس ایک چھوٹا جزیرہ ، لیٹ لا میرے تھا جہاں وہ مچھلیاں پکڑنے جارہے تھے لیکن اچانک پانی کی خوفناک لہروں سے ان کا سامنا ہوا اور کشتی تیزی سے پانی سے بھرنے لگی، حیرت انگیز طور…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اس وقت غیر متوقع اور تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانوں، ذریعہ معاش اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے،اوپو نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں 2000 سے زائد افراد پر مشتمل تقریباً 300 خاندانوں کے لیے دیکھ بھال، فوری خوراک، رہائش اور حفظان صحت کے پیکیج فراہم کیے جاسکیں۔ مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان کی حالیہ تاریخ میں سب سے شدید سیلاب آیا ہے، جس سے سینکڑوں دیہات…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتحال میں تمام وفاقی اکائیاں اور سول انتظامیہ امدادی سرگرمیاں تیز کریں، وفاق اور تمام صوبوں کو متاثرین کی زندگیاں معمول پر لانے کے لیے بحالی کے کاموں پر توجہ دینا ہوگی۔ اسلام آباد میں نیشنل فلڈ ر سپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور بحالی سے آگاہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق نقصان کے عبوری تخمینے سے وزیر خزانہ اور وزیر مملکت نے آگاہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمیین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔ صحافی کی جانب…
کراچی : (ویب ڈیسک) سیلاب زدگان کیلئے امداد متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے 2 مزید پروازیں سامان لے کر کراچی پہنچ گئیں۔ دنیا بھر سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں، یو اے ای سے دسویں اور گیارہویں امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پر پہنچیں، یو اے ای ایئر فورس طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے۔ اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے ایئرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا۔
