کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ملیر ندی کا معائنہ کیا اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پر ملیر ندی کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آب پاشی کو ہدایت کی کہ پہاڑوں سے اگر کوئی ریلا آئے تو انتظامیہ کو آگاہ کریں، اس موقع پر حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ ٹھیک چل رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں کی صورتحال پر بریف کیا۔ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ لیگی رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر ودیگر نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔ واضح…
لاہور : (ویب ڈیسک) حکومت نے ائیرپورٹ آنے والے مسافروں کے عزیز و اقارب کو ٹرمینل بلڈنگ تک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مسافروں کی سہولت کے لیے چیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی ہے، ڈومیسٹک لاؤنج رات 10سے صبح 5 بجے تک انٹرنیشنل لاؤنج کے طور پر استعمال ہوگی۔ وزیر ہوا بازی نے بتایا کہ ائیر پورٹ آنے پر ایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، مسافروں کےعزیز…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی اور ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر افسران عہدوں سے ہٹا دیے ہیں، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہےکہ ان کا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا۔ افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں افغان وزیر دفاع نے عالمی قوتوں کو پیغام دیا۔ملا یعقوب نے کہا کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں مگرہم بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔ افغان وزیر دفاع کا کہنا…
چترال : (ویب ڈیسک) چترال میں خاتون سمیت7 افراد سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جن میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ چترال میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور سیلابی ریلے میں خاتون سمیت 7 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔اس کے علاوہ چترال میں سیلابی ریلےمیں پھنسے 15 افراد کو بچا لیاگیا۔ اس سے قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی…
لاہور: (ویب ڈیسک) سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کردیا۔ چین اور روس نے طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی تھیں، 13 طالبان رہنماؤں کو دیگر ملکوں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے سفری استثنی دیا گیا تھا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز گل کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں،لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لیے قانون ہے، صفائی کا موقع دیا جائے۔ دوسری جانب شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ…
صومالیہ : (ویب ڈیسک) صومالیہ کے دارالخلافہ موگا دیشو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ صومالیہ کے سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری…