واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فارن پالیسی میگزین کے ایڈیٹر انچیف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، بھارت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش نہیں کی، ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پرامن افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت…
Author: Khabrain News
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 78 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا…
بنکاک: (ویب ڈیسک) پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کیلئے کل تھائی باکسر سمپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کل کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر تھائی لینڈکے باکسر سمپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔ قومی مایہ ناز باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ ہوگی جس میں اب تک وہ تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے ڈبلیو بی او کے یوتھ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کل وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وزرا شرکت کریں گے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش مسترد کردی۔ پی سی بی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میں پاک بھارت سیریز کروانے کی بات کی، یہ ایک غیر رسمی بات تھی اور پیش کش اس وقت قبول نہیں کی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہی پاک بھارت سیریز کی پہلے میزبانی کرے، سیریز کی میزبانی کی باری بھی پاکستان کی ہے اور بھارت کو پاکستان آکر ہی کھیلنا ہوگا۔ دوسری…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کیونکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کسی بھی نمبر پر بھیجے خود کو تیار رکھتا ہوں، اوپر کے نمبروں پر کھیلنا میرے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے، میں نیٹ پر اس کے لیے بہت تیاری کرتا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اوپر کے نمبروں پر کھیلتا ہوں۔ محمد نواز کا ماننا ہے کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 1974 ء میں اپنی تکمیل سے آج تک پاکستان کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیر تعمیر تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہو جائے گا۔ چیئرمین واپڈا نے اِن خیالات کا اظہار تربیلا ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔ اپنے دورے میں اُنہوں نے غازی بیراج، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور تربیلا فور ہائیڈل پاور سٹیشن کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ ہے جمہوریت کا احترام کرو، جمہوری اداروں کا احترام کرو، اپنا کام کرو۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں ہونے والے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والے بدترین سیلابی پانی کو سمندر میں جانے کے لیے مہینوں درکار ہیں، اب ہمیں ایک اور قدرتی آفت کا سامنا ہے، وہ صحت کے مسائل سے متعلق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا…
لندن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں انجرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بلے باز فخرزمان کی شرکت کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان آئی سی سی ٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پندرہ اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ عمر رشید بدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ عمر رشید شاہین آفریدی اور فخر زمان کے لندن میں جاری ری ہیپ پروگرام میں اُن کی…
