کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پلاسٹک کے کچرے میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے جہاں زمین پر موجود اس پلاسٹک کے باریک ذرّات جانداروں کے جسم میں جگہ بنا رہے ہیں وہیں یہ سمندروں میں آبی حیات کی زندگی کو بھی یکسر متاثر کر رہے ہیں۔ اب امریکا کے سائنس دانوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک ایسا ہلکے ربڑ کا جوتے کا تلا بنایا ہے جو پانی میں جا کر محض چار ہفتوں میں گلنا شروع ہوجاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پانی میں چمڑا گلنے میں 40 سال اور ربڑ کا تلا…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی کے…
گجرات: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گجرات کی خدمت کر کے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور چودھری ظہور الہٰی شہید کی بدولت ان کا خاندان عوام کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے اقدامات آئندہ چندہ ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور خاندان کے سربراہان جو کنجی ہمیں دے گئے وہ سب کچھ اگلی برسی میں حوالے کر دیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافہ کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے میچ فیس اور وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہو گا۔ قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے جبکہ پاکستان کپ اور نیشنل ٹی 20 کی میچ فیس 40 ہزار اور 60 ہزار روپے مقرر کی گئی…
دیامر : (ویب ڈیسک) بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئی۔ دیامر میں موسم سرما نے دستک دےدی۔ بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے موسم سرد ہو گیا۔ اہل علاقہ نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔ بابوسر ٹاپ اور اطراف میں برف باری ہوئی، بابوسر چلاس روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث جھلکڈ چلاس روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ کورونا کی ویکیسن بنانے والی دوا ساز کمپنی کے سی ای او دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بالکل تندرست اور علامات سے محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ اس سے قبل اگست میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی کی بنائی ہوئی کووڈ 19 اینٹی وائرل ادویات کا کورس شروع کر…
دمشق: (ویب ڈیسک) لبنان سے یورپ جانے والی کشی شام کے قریب الٹ گئی جس کے باعث 45 بچوں سمیت 94 افراد ڈوب گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان سے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ کشتی میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے جو اچھے مستقبل کی خاطر غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے۔ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر سے اب تک 45 بچوں سمیت 94 تارکین وطن کی لاشیں نکال…
پرتگال : (ویب ڈیسک) یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوگول کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے. ناک سے خون بہنے کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ کےدوران کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہو گئے۔ گول کرنے کی کوشش میں رونالڈو گول کیپر ٹومس ویکلک سے جاٹکرائے۔ ٹکرانے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔کرسٹیانو رونالڈو خون رکنے کے بعد دوبارہ کھیل کا حصہ بنے۔ سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کی ہمت اور کھیل کے جذبے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تجربہ کار ہیں، آتے ہیں تو ڈالر نیچے آ جائے گا، تمام جنرلز محب الوطن ہیں تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آئے گا مملکتِ خداداد پاکستان کے لئے جان دے گا، شیخ رشید کے پاوں قبر میں ہیں سوشل میڈیا پر باتیں کرنا آسان ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین کے لیے ون بلینکٹ موومنٹ کا آغاز کردیا گیا، پانچ ہزار بلینکٹس و لحافوں کی پہلی کھیپ بلوچستان کےمتاثرین کے لیے روانہ…
ریاض: (ویب ڈیسک) بھارت کے انڈین آئیڈل کی طرز پر حکومت نے بھی ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو پروگرام کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام ’’سعودی آئیڈل‘‘ کا آغاز کیا، پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔ سعودی پروگرام ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔…
