Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
    • سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
    • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
    • حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
    • عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
    • ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
    • پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
    • سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مہران اجمل خان سے) سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، متعدد سرکاری ہسپتالوں کے پارکنگ ٹھیکیدار روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے ، شہری نے 50کروڑ روپے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔  تفصیلات کے مطابق پنجاب کے متعدد سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کئی سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز مبینہ طور پر باقاعدہ ٹینڈر کے بغیر چلائے جانے کا بھی معاملہ سامنے آگیا۔ مختلف ہسپتالوں کی پارکنگز سے حاصل ہونے والی آمدن میں تقریباً 50 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کو درخواست دے دی گئی ہے۔درخواست میں جناح ہسپتال لاہور، چلڈرن ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، میو ہسپتال لاہور، لاہور جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال لاہور، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کی پارکنگز سے حاصل ہونے والی آمدن پارکنگ ٹھیکوں اور فیس وصولی کے نظام کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ سٹینڈز سے روزانہ بھاری رقم وصول کی جاتی ہے، تاہم پارکنگ فیس کی اصل وصولی، ٹھیکوں کی شرائط، ہسپتالوں کو حاصل ہونے والی آمدن اور سرکاری خزانے میں جمع ہونے والی رقم کے حوالے سے شفافیت پر سوالات موجود ہیں۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پنجاب کے متعدد سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز بغیر باقاعدہ ٹینڈر کے چلائی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف شفافیت کے تقاضوں پر سوال اٹھتے ہیں بلکہ سرکاری خزانے کو ممکنہ مالی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ دوسری جانب جناح ہسپتال لاہور کی پارکنگ کے حوالے سے سامنے آنے والی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ نے بھی پارکنگ نظام میں انتظامی اور مالی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پارکنگ کی روزانہ کیش کلیکشن اور رقم جمع کرانے کا مکمل قابلِ احتساب ریکارڈ موجود نہیں تھا جبکہ یکم جولائی 2026 سے پارکنگ کا خصوصی مالی آڈٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متعلقہ ہسپتالوں کی پارکنگز کے گزشتہ کئی سال کے معاہدے، ٹینڈر دستاویزات، مقررہ فیس، روزانہ کی وصولی، ٹھیکیداروں سے وصول ہونے والی رقم اور ہسپتالوں یا سرکاری خزانے میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ درخواست میں تقریباً 50 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا فرانزک آڈٹ کرانے اور یہ تعین کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ پارکنگز سے حاصل ہونے والی اصل آمدن اور سرکاری ریکارڈ میں ظاہر کی گئی آمدن میں کوئی فرق تو موجود نہیں۔ درخواست گزار نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب سے معاملے کی اعلی سطحی، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے، بغیر ٹینڈر چلنے والی پارکنگز کی قانونی حیثیت واضح کرنے اور بے ضابطگی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش

      ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری

      سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.