کراچی(این این آئی)پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے زیر اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2026ء ملک بھر میں 4 سے 10
اکتوبر تک منایا جائے گا۔ رواں سال عالمی سطح پر سپیس ویک کا موضوع ”راکٹ انقلاب” مقرر کیا گیا ہے، جس میں راکٹ ٹیکنالوجی کے تیز رفتار ارتقا اور خلائی تحقیق کے مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان میں 2005ء سے ورلڈ سپیس ویک کے قومی رابطہ کار کی حیثیت سے سپارکو کی جانب سے سکولوں، جامعات، اساتذہ، خلائی شائقین اور عام شہریوں کی شرکت سے مختلف تعلیمی سرگرمیوں اور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔کراچی میں ریزولو ساؤتھ کے تعاون سے خلائی مشنز، راکٹ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور جی این ایس ایس نیوی گیشن کے موضوعات پر 2 سیمینار منعقد ہوں گے۔
