لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا
معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے۔چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر آصف جمال، جنرل سیکرٹری آفاق خٹک اور دیگر نے ملاقات کی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ کی ترقی اور محرومیوں کے خاتمے میں مسلم لیگ کا تاریخی کردار ہے، قومی اتفاقِ رائے اور مشاورت سے مسائل کا حل نکالا جائے، عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، بنیادی سہولیات اور فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، نئے صوبوں کا فیصلہ سیاسی مفادات یا وقتی نعروں کے بجائے قومی مفاد میں کیا جائے، عوام کو کس انتظامی نظام سے زیادہ سہولت مل سکتی ہے، اصل سوال یہی ہے، موثر، بااختیار اور مضبوط انتظامی یونٹس بھی انتظامی مسائل کا حل ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں صف بندی کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، قومی معاملات کو سیاسی انا ء سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا، مضبوط صوبے، بااختیار ادارے اور مطمئن عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
- PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
- لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
- طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
- سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
- سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
- حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
- عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
- ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
- پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
- سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
- 17 ستمبر تک بارشوں کی نوید
- پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نا اہلی بھی ہے شاہدآفریدی
- نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:چودھری شجاعت حسین
- محبوبہ مفتی کابین الاقوامی انصاف میں دوہرے معیار کے خاتمے کا مطالبہ
- پاکستان قدرتی وسائل و معدنی خزانوں سے مالا مال ملک،وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،اعجاز الحق
- ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے، قادر پٹیل
- واشنگٹن ڈی سی ‘عید میلاد پر سفارتخانہ پاکستان میں محفل کا اہتمام
- نیپرا نے 58ارب ڈالر کے 11 سالہ بجلی پیداوار و ترسیل پلان کی منظوری دیدی
