ماسکو(این این آئی )کریملن نے روسی صدر
ولادیمیر پوتن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان میامی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کو ناممکن قرار دے دیا، یوں یوکرینی صدر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز مسترد کر دی گئی۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ ناممکن ہے اور ماسکو کے اس مقف کو دہرایا کہ دونوں رہنمائوں کی کوئی بھی ملاقات صرف روسی دارالحکومت میں ہی ہو سکتی ہے۔جب پیسکوف سے پوچھا گیا کہ کیا کریملن کسی متبادل مقام پر غور کر رہا ہے، تو انہوں نے کہاکہ ماسکو میں ان سے ملاقات کے لیے آمادگی موجود ہے۔دوسری جانب یوکرینی صدر نے زور دیا کہ پیوٹن سے کسی بھی ملاقات کی اہمیت ان سیاسی پیغامات یا بیانات میں نہیں جو اس موقع پر سامنے آسکتے ہیں، بلکہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ مذاکرات کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آخرکار الفاظ اہم نہیں ہوتے۔
