بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے موقر جریدے
ساتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے سندھ طاس پر عالمی عدالت کے فیصلے کوپاکستان کی کامیابی قرار دے دیا۔چینی جریدے کے مطابق بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی، ٹریبونل نے قرار دیا کہ ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے تھا۔عالمی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کا بھارت پر پلڑا بھاری ہو گیا، دونوں ممالک کے درمیان جنگوں اور چپقلش کے باوجود سندھ طاس معاہدہ ہمیشہ برقرار رہا۔جریدے کے مطابق 31 اگست کومستقل ثالثی عدالت نے فیصلہ دیاکہ دلی کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، عدالت نے کشمیر میں رتل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیرمحدود کرنے کا بھی حکم دیا۔ساتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے مقف کو مزید تقویت ملی، 5رکنی پینل نے معاہدہ معطلی سے متعلق بھارتی دلائل کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔چینی اخبار کے مطابق بھارتی متنازعہ اقدام پرانٹرنیشنل ٹربیونل نے پاکستان کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہے، یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے جس نے بھارتی ہتھکنڈوں کو الٹا کر رکھ دیا۔
چینی اخبار
