لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت
لاہور میں مختلف واقعات میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ چوکی دربار بی بی پاک دامن کے قریب گھر سے 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی کی لاش تین سے چارروز پرانی معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت نیتھایال پیٹپس کے نام سے ہوئی۔ نشتر کالونی اٹاری دربار کے قریب سڑک کنارے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔
