Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
    • منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
    • شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
    • اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
    • زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
    • راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
    • فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
    • راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
    • گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
    • ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
    • فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
    • نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
    • میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
    • گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
    • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
    • ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
    • علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
    • نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے  فروغ اور دنیا بھر کی پارلیمانوں کے ساتھ پاکستان کے روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کاوشوں کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس ( آئی ایس سی ) کی جانب سے سراہا گیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یہ پذیرائی 26 سے 28 اگست 2026 کو کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقد ہونے والی دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (ISCـ2) میں ان کی قیادت اور فعال کردار کے اعتراف میں کی گئی۔ ا?ئی ایس سی کے سیکرٹری جنرل ایک ناتھ ڈھکال نے چیئرمین سینیٹ کے نام اپنے خط میں، آئی ایس سی اور سینیٹ آف کمبوڈیا کے صدر سامدیک اکّا موہا سینا پادئی تیچو ہن سین کی جانب سے کانفرنس میں ان کی شرکت اور گراں قدر کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔ خط میں سید یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین کی حیثیت سے بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری امن، مکالمے، باہمی افہام و تفہیم، تنازعات کے پْرامن حل اور اقوام کے مابین تعاون کے فروغ پر مبنی ہے۔ دنیا بھر کے سپیکرز، پارلیمانی سربراہان اور پارلیمانی رہنمائوں کے ساتھ ان کے مسلسل روابط نے روایتی سفارتی ذرائع سے ہٹ کر پارلیمان سے پارلیمان کے درمیان روابط اور ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس ”امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے یکجہتی بین الاقوامی قانون کے استحکام اور تنازعات کے پْرامن حل کے لیے اقدامات” کے موضوع کے تحت منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے پارلیمانی رہنمائوں نے امن، بین الاقوامی تعاون اور تنازعات کے پْرامن حل سمیت اہم عالمی امور پر غور کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے مکالمے، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین کی حیثیت سے سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمان سے پارلیمان کے درمیان سفارت کاری کو عالمی سطح پر افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کے فروغ کا موثر ذریعہ بنانے کے لیے مسلسل کردار ادا کیا ہے۔ ان کی فعال پارلیمانی سفارت کاری سے عالمی پارلیمانی فورمز پر پاکستان کی آواز اور موقف کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے پارلیمانی روابط اور شراکت داری بھی مزید مستحکم ہوئی ہے۔آئی ایس سی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کو سراہا جانا پارلیمانی سفارت کاری کے میدان میں ان کے اہم کردار کا اعتراف ہے اور یہ پاکستان کے تعمیری کثیرالجہتی تعاون، امن اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔

      یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔

      اسلام آباد:ایک درخت کا بڑا تنا گھر میں بطور ایندھن استعمال کیلئے لے جارہا ہے۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.