اسلام آباد)نامہ نگار خصوصی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت پاکستان پوسٹ کے اعلی سطح کے اجلاس میں ادارے کو درپیش بنیادی مسائل، مالی خسارے، انتظامی مشکلات اور ڈیجیٹلائزیشن سمیت محکمانہ اصلاحات کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں
سے ہم آہنگ کرنے، مالی استحکام کی بحالی اور ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے قابلِ عمل حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاک کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاہم گزشتہ 10 برسوں سے اس عمل کا التوا میں ہونا تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایگزم بینک کے ساتھ معاملات کہاں اور کیوں تعطل کا شکار ہیں اور اس اہم منصوبے میں اتنی طویل تاخیر کی کیا وجوہات ہیں؟وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے 86 بڑے پوسٹ آفسز کو ڈیجیٹائز کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس بارے میں بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث ادارہ جدید سہولتوں سے محروم ہے اور اپنے مقابل ترسیل کے دیگر اداروں سے مقابلہ نہیں کر پا رہا ۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ افسران کی کوتاہی کا نقصان پاکستان پوسٹ کے سارے ادارے کو ہو گا اور ضروری ہے کہ پاکستان پوسٹ سے وابستہ 22 ہزار ملازمین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر موثر، جامع اور قابلِ عمل بزنس پلان سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسابقتی ماحول میں پاکستان پوسٹ کو روایتی طریقہ کار سے آگے بڑھ کر جدید ٹیکنالوجی، بہتر انتظامی نظام اور موثر کاروباری حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کو منافع بخش اور خود کفیل ادارہ بنانے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں، اگر بروقت اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو ادارے کے مستقبل کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان پوسٹ کی استعداد، دستیاب وسائل اور مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع بزنس پلان تیار کیا جائے، جو ادارے کے مالی خسارے میں کمی اور آمدن میں اضافے کا ذریعہ بن سکے۔ اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے مالی مسائل اور موجودہ انتظامی ڈھانچے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں مفت خدمات کی فراہمی اور موثر کاروباری حکمتِ عملی کے فقدان نے ادارے کو مالی مشکلات سے دوچار کیا جبکہ 2023 میں 4 ہزار اضافی ملازمین کی بھرتی سے ادارے پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا۔ اس تناظر میں ادارے کی تنظیمِ نو، افرادی قوت کے موثر استعمال اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے واضح اہداف، عملی اقدامات اور قابلِ پیمائش نتائج پر مبنی منصوبہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے محض تجاویز کافی نہیں، بلکہ ان پر بروقت عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان پوسٹ کے سینئر حکام کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک مربوط اور جامع پروگرام تیار کیا جائے جس میں ڈیجیٹلائزیشن، مالی استحکام، انتظامی اصلاحات اور ادارے کی آمدن بڑھانے کے لیے موثر اقدامات شامل ہوں۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو ادارے کی موجودہ صورتِ حال، مالی مشکلات، ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبوں اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ پاکستان پوسٹ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ادارے کی ساکھ و کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
