تلہ گنگ(نمائندہ خبریں )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ووٹر
ایجوکیشن کمیٹی تلہ گنگ نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیاجس کا مقصد نوجوانوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل سے روشناس کروانا ہے تاکہ ہر شہری درست طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کرے اور اس کا ووٹ بھی ضائع نہ ہو۔ یہ مشق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ خالد محمود اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ زاہدہ عباس کی زیرِ نگرانی کروائی گئی جس میں کالج کے پرنسپل بشیر احمد نے بھرپور تعاون کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلہ گنگ خالد محمودنے طلبہ کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاکوئی بھی شہری، خواہ وہ مردہو، خاتون ہو، خواجہ سرا ہو، معذورہو، اقلیتی برادری سے ہو یا کسی دور افتادہ علاقے کا باسی ہو انتخابی عمل سے محروم نہ رہے۔ اس مشق میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔کالج میں ایک فرضی پولنگ اسٹیشن بنایا گیا جس میں طلبا و طالبات نے گہری دلچسپی لیتے ہوئے انتخابی عمل کو جانا اور عملی طور پر کرکے دکھایا۔ کچھ طلبہ نیپریذائڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر اورپولنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ دیگر طلبہ نے بڑے ہی احسن طریقے سے اپنا اپناووٹ کاسٹ کیا۔کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے طلبہ کے لیے الیکشن کمیشن کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
