Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
    • منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
    • شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
    • اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
    • زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
    • راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
    • فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
    • راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
    • گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
    • ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
    • فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
    • نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
    • میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
    • گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
    • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
    • ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
    • علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
    • نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فتح جنگ (بیورو رپورٹ) نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ محمد عثمان نورانی نے کہا ہے کہ 2027ء کا نعتیہ مقابلہ نوجوان نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ۖ کی شمع روشن کرنے، نعت خوانی کے پاکیزہ ذوق کو پروان چڑھانے اور نئی نسل کو سیرتِ طیبہ ۖ کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملک بھر میں نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد نعتِ رسولِ مقبول ۖ کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کی دینی، اخلاقی اور روحانی تربیت کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔کنیال شریف حافظ سعید احمد کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد عثمان نورانی نے بتایا کہ 25 اکتوبر 2026ء کو نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کے مرکزی عہدیداران ملک بھر کا دورہ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں شمالی پنجاب، دوسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب، تیسرے مرحلے میں وسطی پنجاب اور چوتھے مرحلے میں اندرونِ سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران مختلف اضلاع میں نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام نعتیہ مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نعتِ رسول ۖ محض اظہارِ عقیدت کا نام نہیں بلکہ یہ محبتِ مصطفیٰ ۖ کو دلوں میں راسخ کرنے، اخلاق و کردار سنوارنے اور زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ۖ کے مطابق ڈھالنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ نعت خوانی کی محافل میں درود و سلام، سیرتِ طیبہ ۖ کے روشن پہلوؤں اور اسوہ حسنہ کے پیغام کو بھی اجاگر کیا جانا چاہیے، تاکہ نوجوان نسل عشقِ رسول ۖ کے ساتھ آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی اپنے اندر پیدا کرے۔صاحبزادہ محمد عثمان نورانی نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو بے حیائی، فحاشی، اخلاقی انحطاط اور بے راہ روی جیسے چیلنجز سے محفوظ رکھنے کے لیے مثبت دینی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم

      شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات

      اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.