راولپنڈی(سٹی رپورٹر) اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی، مجرم کو مجموعی طور پر 17سال قید، 8 لاکھ روپے ضمان، 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی،مجرم زاہد کو اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو ضرر کے جرائم میں 10 سال قید اور 8 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی،مجرم کو مجموعی طور پر 17سال قید، 8 لاکھ روپے ضمان، 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم نے جولائی 2025 تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
