دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی ایک مارکیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا۔ جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ال باب…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کے خلاف تمام جماعتوں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔ جن لوگوں نے شہباز گل پر تشدد کیا ان کی شکلیں سامنے آنی چاہیئیں۔ کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے۔ پاکستان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر تشدد کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کے لیے سب کو باہر نکلنا ہو گا۔ کراچی کے کسی کام کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے، اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ماہ سے کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہا ہوں لیکن کسی بھی حکومتی وزرا پر کوئی جوں تک نہیں…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر بلوچستان سے رابطہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں خصوصی طور پر بھاری جانی و مالی نقصان ہوا اور مواصلاتی ڈھانچہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی پر معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی طے پا گیا، ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات اب پبلک ہونگی، اراکین پارلیمںٹ اور بیورو کریسی بیرون ملکوں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے بھی پابند ہونگے۔ معاہدے کے مطابق شفافیت اور احتساب کیلئے ستمبر 2022 تک الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امیگریشن حکام نے پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور ان کا بلیو پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔ سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جارہی تھیں، انہیں بلیو پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش پر امیگریشن حکام نے روکا اور آف لوڈ کر دیا۔ فردوس اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں جہاں سے انہوں نے کینیڈا جانا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس بلیو پاسپورٹ تھا جبکہ وہ اس…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلے میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد کماندڈر خبیب میر علی میں فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں ملوث تھا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد…
لندن : (ویب ڈیسک) معروف صوفی گلوکار سائیں ظہور کی لندن میں ایک شو کے دوران طبیعت خراب ہو گئی۔ سائیں ظہور مشرقی لندن کے علاقے رمفورڈ میں ایک شو کے دوران صوفیانہ کلام سنا رہے تھے جب اچانک گر کر بے ہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ شو کو ہنگامی طور پر ختم کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں اسپتال منتقل کیا ۔
قطر : (ویب ڈیسک) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 3 ماہ کا وقت رہ گیا۔ ورلڈ کپ کے لیے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹس خرید لی ہیں۔ 5 لاکھ 21 ہزار ٹکٹیں حال ہی میں فروخت ہوئی ہیں۔ فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی سب سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والوں میں ورلڈ کپ کے میزبان قطر کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔ فیفا کے مطابق قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ قطر سمیت پورے علاقے کے ملکوں کے لیے بڑا مفید ثابت ہو گا۔ قطر ایئرویز اور گلف ائیرویز…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور مہنگائی 43 فیصد بڑھ گئی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ آج 3 بجے لیاقت باغ میں…