تازہ تر ین

اب واٹس ایپ پر آپ خود کو میسج کر سکیں گے

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کی ذیلی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج یور سیلف‘ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے آپ کو میسج بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ’میسج یور سیلف‘ فیچر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ بِیٹا کے لیے واٹس ایپ کے آئندہ ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا کہ واٹس ایپ صارف میسج بھیجتے وقت رابطوں کی فہرست میں اپنا نمبر دیکھ سکیں گے جس کے ساتھ ’میسج یور سیلف‘ لکھا ہوگا۔
مزید یہ کہ واٹس ایپ میں اپنا نمبر بطور رابطے میں دیکھنے کے ساتھ جب آپ اپنے نمبر پر کچھ بھیجیں گے تو یہ دیگر آلات کے ساتھ، جس میں آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں گے، زیادہ تیزی سے جُڑے گا۔ صارف جب واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر استعمال کرتے ہیں تو وہ فون کے انٹرنیٹ سے جڑے ہونے کے بغیر بھی ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ اپنی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے پلیٹ فارم میں مسلسل جدت لا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain