اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں حقیقی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی بنائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس بہت سیریس معاملہ ہے، اس طرح کا سیکیورٹی لیپس بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ایسے ماحول میں وزیراعظم ہاؤس میں آنے والے باتیں کرتے ہوئے سو بار سوچیں گے، مریم نوازنے راحیل داماد کے بارے میں کوئی سفارش نا کوئی فیورمانگی، معاملے کا نوٹس لیکر ہائی پاور کمیٹی بنا کر تہہ تک پہنچیں گے۔ ایوان صدر میٹنگ بارے علم نہیں، مجھے نہیں پتا، ایوان صدرمیں کونسی میٹنگ ہوئی۔ اپنے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ اسمبلی میں خطاب سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا…
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں رات گئے گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرکے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں رات گئے گھر سے سمیرہ نامی خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے قتل کے الزام میں دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر بھائیوں نے غیرت کے نام پر قتل کیا، خاتون کو پیچ کس کے وار کرکے قتل کیا گیا، خاتون…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1243 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہو کر 1637 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کے لیے اس ایپ میں آڈیو یا ویڈیو کالز کا حصہ بننا آسان کر دے گا۔ کال لنکس نامی فیچر سے صارفین اپنے جاننے والوں کو آڈیو کال کے لیے مدعو کرسکیں گے۔ نام سے ہی عندیہ مل جاتا ہے کہ آپ کو ایک کال کا لنک بنانا ہوگا اور ان افراد سے شیئر کرنا ہوگا جن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ جن افراد کو یہ لنک بھیجا جائے گا وہ اس پر کلک کرکے کال کا حصہ بن جائیں گے۔ درحقیقت اس سے…
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کے لیے مشینری منگوارہا ہے، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی۔ پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے ساتھ ہوا وہ…
متحدہ عرب امارات: (ویب ڈیسک) ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن میں محمد عامر بنگلاٹائیگرز کا حصہ بن گئے جبکہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چُن لیا جب کہ نیکولس پُورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلا ٹائیگرز نے ایون لوئس،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیکریٹری پیٹرولیم نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولم ڈویژن کی سال 2019 – 20 کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پی اے سی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سردیوں کے دوران گیس بحران کا خدشہ ہے کیوں کہ مقامی گیس ملک ضرورت پورا نہیں کررہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر مسلسل گر…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے اور قرضوں میں نرمی کے لیے چین سے بات چیت کرنی چاہیے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی گفتگو میں ہم نے بھارت کے ساتھ ذمہ دارانہ تعلقات کو منظم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور میں نے اپنے دوست پر زور دیا کہ چین…
پشاور: (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے خلاف کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست خارج کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف سابق ا سپیکر اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست خارج کردی۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…
