Author: Khabrain News

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے اور قرضوں میں نرمی کے لیے چین سے بات چیت کرنی چاہیے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی گفتگو میں ہم نے بھارت کے ساتھ ذمہ دارانہ تعلقات کو منظم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور میں نے اپنے دوست پر زور دیا کہ چین…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے خلاف کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست خارج کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف سابق ا سپیکر اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست خارج کردی۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں اور ڈالر تقریباً دس روپے کم ہوا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ہمارےمسائل میں شامل روپے کی قدر مصنوعی طورپرگرنا ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پاکستان پہنچا، ڈالر میں 10 روپےکافرق پڑگیاہے، 24…

مزید پڑھیں

مدینہ: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ کی دیدار کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ یہ سہولت گھر بیٹھے اپنے موبائل کے ذریعے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی پر پابندیاں تھیں۔ لاکھوں دل اپنی محبوب مساجد میں جانے اور عبادت کو تڑپ رہے تھے۔ اس تشنگی کو دور کرنے کے لیے دو سال قبل وحی نامی ایک ایپ لانچ کی گئی تھی۔ اس ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے خانہ کعبہ کی زیارت کرسکتے ہیں اور ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برنٹ آئل کی بین الااقوامی منڈی میں قیمتیں نچلی سطح پر آگئیں۔ خام تیل کی قیمت 84.06 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76.71 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی نمایاں طور پر کم ہو کر 6.90 ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جس…

مزید پڑھیں

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسزکی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے ایک کشمیری نوجوان کو شہید،ایک کو زخمی کردیا۔ ظالمانہ کارروائی نام نہاد گھرگھرتلاشی کے دوران کی گئی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل جاری تھا۔

مزید پڑھیں

سیو فالز:(ویب ڈیسک)امریکا میں چار بہنوں نے 389 سال کی مجموعی عمر کا گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا شہر سیو فالز سے تعلق رکھنے والی چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22 اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے۔ ان بہنوں میں 101 سالہ آرلووین جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن، 96 سالہ ڈورِس جانسن اور 93 سالہ جویل جانسن شامل ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ گوبِل خاندان سے حاصل کیا جن کی مجموعی عمر رواں سال کے ابتداء میں 383 سال سے زائد تھی۔ ڈورِس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

مزید پڑھیں

برٹش کولمبیا: (ویب ڈیسک) کینیڈین محققین نے بالآخر تیرتے وقت وہیل کے دماغ کے محفوظ رہنے کی پُراسرار وجہ معلوم کرلی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہیل کے دماغ میں موجود خون کی شریانیں تیرنے کے نتیجے میں تیز دھڑکن کے سبب خون کے بہاؤ سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتی ہیں۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ تیرتے وقت وہیل کے دماغ کو نقصان کیوں نہیں پہنچتا۔ محققین کا ماننا ہے کہ کمپیوٹر ماڈلنگ کے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آج مثبت دن رہا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 41518 پر بند ہوا۔ حصص بازارمیں 23 کروڑشیئرز کے سودے 9.62ارب روپےمیں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6824 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگا دیے۔ ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 234 روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 234 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں