تازہ تر ین

امریکا میں 4 بہنوں نے 389 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

سیو فالز:(ویب ڈیسک)امریکا میں چار بہنوں نے 389 سال کی مجموعی عمر کا گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا شہر سیو فالز سے تعلق رکھنے والی چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22 اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے۔
ان بہنوں میں 101 سالہ آرلووین جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن، 96 سالہ ڈورِس جانسن اور 93 سالہ جویل جانسن شامل ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ گوبِل خاندان سے حاصل کیا جن کی مجموعی عمر رواں سال کے ابتداء میں 383 سال سے زائد تھی۔
ڈورِس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ابھی تک زندہ ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا جشن منانا چاہیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain