Author: Khabrain News

نیویارک: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ناک کی سرجری غلط ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے مجھے "پلاسٹک چوپڑا” کہا۔ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال اپنی بائیوگرافی کتاب "انفنشڈ” لکھی، اس کتاب سے اداکارہ کا ایک بیان انٹرنیٹ پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی سانس لینے میں دشواری اور ناک کی سرجری کے بارے میں بتایا ہے۔ پریانکا نے لکھا کہ "مجھے سانس لینے میں دشوری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانی پڑی جوکہ غلط ہو گئی، میری اصلی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی بیڈ منٹن خاتون اولمپک کھلاڑی اور مسلسل چھ بار کی قومی ویمن بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ پروگرام میں اقرا یونیورسٹی کو سندھ میں خواتین اور وفاقی ریجن میں مرد و خواتین دونوں کے ٹیلنٹ ہنٹ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ یہ پروگرام اسپورٹس کے میدان میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں مدد و معاون ثابت ہوگا اور اس…

مزید پڑھیں

کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیے جانے کی اطلاع خود ان کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا، نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔ ماؤنٹ مناسلو پر برفانی تودہ گرنے…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) لوئر اورکزئی کلایہ سپورٹس کمپلیکس میں ایف سی اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار 3 روزہ روایتی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں والی بال، کرکٹ، رسہ کشی، کبڈی، سائیکل ریس کیساتھ متعدد کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ قبائلی علاقے لوئر اورکزئی میں منعقدہ پروقار تقریب میں کمشنر کوہاٹ کساتھ ساتھ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس ڈی سی اورکزئی ڈی پی او اور قبائلی مشیران یوتھ اور سکول کے بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کوہاٹ جاوید مروت تھے، فیسٹیول میں کراٹے اور جمناسٹک کے کرتب…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں رائل میل نے ملکہ الزبتھ کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کردئیے۔ تمام ڈاک ٹکٹوں پروہی تصاویرشائع کی گئی ہیں جو 2002 میں گولڈن جوبلی کے موقع پر چھاپی گئی تھیں، نئی ٹکٹوں پر ملکہ کی پیدائش اور وفات کا سال درج کیا گیا ہے۔ ٹکٹوں کی منظوری بادشاہ چارلس دیں گے جس کے بعد اس کی فروخت 10 نومبرسے شروع کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے عدالت میں معافی مانگ لی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی۔ شہریار آفریدی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی آپ بہت لیٹ آئے ہیں، جس پر شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں کوہاٹ سے آرہا تھا اس لیے تاخیر ہو گئی معافی چاہتا ہو۔ عدالت نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ کیس میں…

مزید پڑھیں

ٹوکیو : (ویب ڈیسک) قتل کیے جانے کے دو ماہ بعد جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی باضابطہ آخری رسومات شروع ہو گئی ہیں، جن میں شریک ہونے کیلئے کئی ملکوں کی اہم شخصیات ٹوکیو پہنچ گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کی، آخری رسومات میں چار ہزار ملکی اور ایک ہزار غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ پونے 3 ارب روپے کے قریب ہے، جس پر عوام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل نہیں ہو گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ہونی تھی۔ اجلاس وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کرنا تھی۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو۔ انہوں نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف اپنے داماد عزیزہیں۔ ریاست کا قانون عزیز نہیں یہ کھلا تضاد ہے۔ اس پر شرمندگی ہے اور یہ تشویشناک ہے۔…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بھائیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ کوئٹہ کےریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹوں کو قتل کردیا۔ واقعہ رات کو تین بجے پیش آیا جب تینوں بھائی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد…

مزید پڑھیں