Author: Khabrain News

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بھائیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ کوئٹہ کےریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹوں کو قتل کردیا۔ واقعہ رات کو تین بجے پیش آیا جب تینوں بھائی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد…

مزید پڑھیں

دادو: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع دادو میں ٹنیٹ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر حکام کی جانب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع دادو میں متاثرین کیلئے قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی بھی وزراعظم کے ہمراہ تھے، وزیراعظم کو سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع دادو میں سیلاب سے 37 افراد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں ، ان کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے، روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن الحمد للہ واپس آچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جس بیگم صفدر اعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا اسکی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں، آڈیو لیک یہی ہے کہ ’’رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی‘‘۔ فیاض چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس ہر جج، جرنیل اور سیاست دان کی آڈیوز موجود ہیں، اب بیگم صفدر اعوان کی آڈیوز نکل آئی ہیں تو اسکی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جس طریقے سے بھگوڑے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لایا گیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس اور اہم مقامات پر خفیہ ریکارڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس اور سیکرٹریٹ کے عملہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو تحقیقات میں شامل تفتیش کرلیا ہے، جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کی نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں جے آئی ٹی معاملے کی تحقیقات پر بریفنگ دے گی، تحقیقات میں وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہوئی یا نہیں پر فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں؟ جونیئر وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہی کیس ہے کیا، وکیل کو اتنا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب روپے کے واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جج محمد بشیر چھٹی پرہونے کی وجہ سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خود کو سرنڈر کرنے احتساب عدالت نہ پہنچے، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ آئے اور بولے جب جج آئیں تب ہم بھی آجائیں گے۔ اسحاق ڈار کی پیشی کے پیش نظر احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور آئی جی اسلام آباد عدالت پہنچے، جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احتساب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔ فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔ اسحق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے…

مزید پڑھیں

سعودی عرب : (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی ایرو سپیس انجینیئر مشاعل الشمرى عالمی ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کی نائب صدر بننے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں، انہیں فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک منتخب کیا گیا ہے۔ سعودی خاتون مشاعل الشمرى کو عالمی سطح پر خلائی شعبے کی ترقی ، ان کے نظریے، فیڈریشن کی ترقی اور استحکام کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مشاعل الشمرى کا انتخاب ایرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کو مزید آگے بڑھائے گا، اس سے پہلے سعودی مرد اور خواتین خلابازوں کی…

مزید پڑھیں