اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کے خلاف شیخ رشید کی پٹیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلمینٹ کی مزید بے توقیری نہ کی جائے، یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبنیہ…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی۔ کراچی میں چار میچوں کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور میں پنچہ آزمائی کے لیےتیار ہیں۔ پانچویں میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا۔ کھلاڑی بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ٹریننگ کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل سیریز…
کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ تین کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے، ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 740 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے پر بند ہوا…
لاہور : (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے، لیکن پہلے ڈان لیکس جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ورنہ یہ ایک اور فسانہ ہو گا۔ شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثنا نے بظاہر کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کس ایجنسی یا شخص نے بگنگ شروع کی؟ اس حساس اور کلیدی سوال کی تحقیقات کون کرے گا؟ وزیراعظم آفس اور ہاؤس کو کس نے…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔ دو ہفتے قبل لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں فل بنچ نے مریم نوازکی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، اس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست میں 13 اکتوبر تک توسیع…
امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنے نئے تجربے میں اپنا ایک خلائی جہاز ایک سیارچے سے ٹکرا کر تباہ کر دیا ہے۔ اس مشن کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یک بڑے حجم کے خلائی پتھر کو زمین سے ٹکرانے سے روکنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے، خلا میں موجود ایک بڑے پتھر سے خلائی جہاز ٹکرانے کا یہ تجربہ زمین سے تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ کلومیٹر دور کیا گیا ہے۔ اس سارے مشن کو خلائی جہاز پر موجود کیمرے سے عکس بندی بھی کی گیا ہے۔ جس سیارچے کو خلائی جہاز نے ہدف بنایا اس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل پی ایم ہاوس میں ہوگا۔ نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم دورہ امریکہ پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ کابینہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہو گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی آڈیو لیکس پر گفتگو ہوگی۔ عمران خان کی کالز سمیت…
پاراچنار : (ویب ڈیسک) پاراچنار میں بارشوں سے متاثرہ مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پارا چنارکے علاقے وسطی کرم میں بارشوں سے متاثر ہ دو منزلہ مکان گر گیا۔ مکان کے ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق رکن اسمبلی جمشید دستی ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آگئے، راولپنڈی میں ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، سابق ایم این اے کے خلاف ایمبولینس واپس نہ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو فیض آباد میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، راولپنڈی پولیس فیض آباد میں سرچ آپریشن کررہی تھی، سرچ آپریشن کے دوران جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا، جمشید دستی کے…
