پاراچنار : (ویب ڈیسک) پاراچنار میں بارشوں سے متاثرہ مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پارا چنارکے علاقے وسطی کرم میں بارشوں سے متاثر ہ دو منزلہ مکان گر گیا۔ مکان کے ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق رکن اسمبلی جمشید دستی ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آگئے، راولپنڈی میں ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، سابق ایم این اے کے خلاف ایمبولینس واپس نہ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو فیض آباد میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، راولپنڈی پولیس فیض آباد میں سرچ آپریشن کررہی تھی، سرچ آپریشن کے دوران جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا، جمشید دستی کے…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق چار اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز میں پولنگ شروع ہو گئی، ان اضلاع میں ضلع موسیٰ خیل کی چار یونین کونسلوں کی 30، ضلع دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 12 وارڈزجبکہ ضلع مستونگ کی چار یونین کونسلوں کی 22 وارڈز شامل ہیں۔ اسی طرح لورالائی کی ایک یونین کونسل کا ایک وارڈ شامل ہے، ان وارڈز میں 28 اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کچھ بھی نہیں، محض چائے کی پیالی میں طوفان ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں یہ چور پکڑا گیا ہے، اسے لاڈلا نہ بنایا گیا تو یہ نااہل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت میں عمران خان کو ناک رگڑ کر معافی مانگنی پڑےگی، معافی مانگیں گے تو ہی معافی ملے گی۔ آڈیو لیکس کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کچھ بھی نہیں،…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے شہر ولاڈی واسٹوک میں جاپانی قونصل جنرل کو حراست میں لے لیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہےکہ جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا، وہ روس پرعائدپابندیوں کی خفیہ معلومات حاصل کر رہے تھے۔ روسی حکومت نے جاپانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سفارت کار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق معاملے پر جاپان سے رابطہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا تاریخی کارنامہ، ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرلی، ساجد سدپارہ ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرلی ، وہ نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ کوہ پیما نے یہ تاریخی کارنامہ پیر کی صبح مناسلو کے ٹاپ پر پہنچ کر انجام دیا، 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 16 کے نئے سیزن میں شرکت کرنے والوں کو خبردار کردیا۔ بگ باس 16 کے نئے پرومو میں اداکار کا کہنا ہے کہ یہ سیزن مختلف ہوگا کیونکہ اس میں بگ باس خود بھی گیم میں حصہ لے گا۔ پرومو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سلمان خان 1987 کی مشہور فلم مسٹر انڈیا کے موگیمبو کی ڈریسنگ میں نظر آئے اور انہوں نے موگیمبو جیسی مخصوص جیکٹ پہن رکھی تھی۔ موگیمبو کا مشہور کردار بالی ووڈ کے اداکار امریش پوری نے کیا تھا اور اس…
بھوپال: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔ اسکول کے ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔ خوش قسمتی سے…
