تازہ تر ین

روس میں جاپانی قونصل جنرل کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لےلیا گیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے شہر ولاڈی واسٹوک میں جاپانی قونصل جنرل کو حراست میں لے لیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہےکہ جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا، وہ روس پرعائدپابندیوں کی خفیہ معلومات حاصل کر رہے تھے۔
روسی حکومت نے جاپانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سفارت کار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق معاملے پر جاپان سے رابطہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سفارت کار ولاڈی واسٹوک میں جاپان کے قونصل جنرل ہیں۔
دوسری جانب جاپانی حکومت نے روس میں قونصل جنرل کو حراست میں لینے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain