شارجہ : (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہو گا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ درست آنے پر وہ آج میچ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا جیت چکی ہے جبکہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہو ئی تھی۔ آج میچ جیتنے کی صورت…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم لزٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیا گیا، لزٹرس نے کاسی کوارٹنگ کو چانسلر بنا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری جبکہ تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے، جیمز کلیورلی برطانیہ کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، بین ویلس کو سیکرٹری دفاع اور وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ 5 ستمبر کو حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی رکن لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئی تھیں، نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف اسلام آباد سے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کو سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امدادی کاموں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش دی جا رہی ہے، وزیراعظم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق N-50 پر واقع اس اہم پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے…
ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) برطانیہ اور دیگر ممالک میں خالصتان پر ریفرنڈم کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل شروع ہو گئی، خالصتان ریفرنڈم کیلئے 18 ستمبر سے کینیڈا میں ووٹنگ کا آغاز ہو گا۔ سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام 18 ستمبر کو ٹورنٹو کے نواحی علاقے برامپٹن میں ریفنرنڈم منعقد ہو گا، ریفرنڈم سے پہلے ہی کینیڈا میں سکھوں نے 5 میل طویل کار ریلی نکال کر مقامی افراد کی توجہ حاصل کر لی۔ ٹورنٹو میں نکالی گئی کار ریلی میں دو ہزار سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، خالصتان پر ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے اپنے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا اور باپ بیٹے کی طرف سے سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب مانگ لیا ہے۔ سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے والد وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشی سے استنثی کی درخواست دی گئی۔ وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 24 گھنٹے میں مزید 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی، 5 لاکھ 60 ہزار 789 گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، 6 ہزار 579 کلومیٹر سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى کى تازہ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید اٹھارہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1343 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے 12 ہزار…
سیہون: (ویب ڈیسک) منچھر جھیل میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، پانی کے دباؤ سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، تین سو دیہات زیر آب آگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہونے سے ایک لاکھ 60 ہزار آبادی متاثر ہو چکی ہے۔ جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہوئی، سیہون ائیر پورٹ کا رن وے بھی ڈوب گیا، لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی موجود ہے، موٹروے پولیس نے ٹریفک کا داخلہ روک دیا۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سرکلر روڈ کے قریب سٹی نالہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کاروائی کا فیصلہ کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس کے جوان نالے میں اترے ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے، جس کے بعد پولیس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 303 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 158 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.03 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی نئی وزیراعظم لزٹرس نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم لز ٹرس کا ڈاؤننگ اسٹریٹ آمد پر پہلا بیان سامنے آگیا۔ لز ٹرس نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنےگفتگو میں بورس جانسن کو خراج تحسین پیش کیا۔ لزٹرس نے کہا کہ بورس جانسن نے بریگزٹ پر عملدرآمد کیا اور کورونا کا مقابلہ کیا روسی جارحیت کےسامنےڈٹ گئے ہمیں سڑکیں تعمیر کرنے اور لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ لزٹرس نے یوکرائن جنگ اور کورونا کےحوالے سے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایس کوبہترکریں…