Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک چین دوطرفہ میکنزم، سٹریٹجک ڈائیلاگ اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر دہشت…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں یوٹیوب سروس عارضی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ بند ہونے پر صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹ رسائی حاصل نہ کر پانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ صارفین کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ملک کے تمام ہی چھوٹے بڑے شہروں میں یوٹیوب اچانک بند ہوگئی تھی۔ دوسری جانب کمپنی نے سروس بند کرنے یا تعطل کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو سیلاب سے متعلق بدترین کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سنیٹر منظور کاکڑ نے ناقص اور بدترین کارکردگی پر وزیراعلی بلوچستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو سےسیلاب سےمتعلق کارکردگی پر جواب طلب کریں گے اور اُن سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا، ہماری حکومت گرانے کے بعد پہلا جلسہ میں نے پشاور میں کیا تھا، پشاور والوں کو جب بھی کال دیتا ہوں انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بھائی بہت مشکلات میں ہیںِ، نوجوانوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کیا ہے؟ کل ایک بڑا منظم پروپیگنڈہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی زنجیریں انسان کی پرواز روکتی ہیں، قوم کو…

مزید پڑھیں

سیہون: (ویب ڈیسک) منچھر جھیل میں مزید شگاف ڈالنے کے باوجود پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، آبی دباؤ سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے۔جس کے باعث 300 دیہات زیر آب گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے، ایک لاکھ 60 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے، جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہوئی، سیہون ائیر پورٹ کا رن وے بھی ڈوب گیا ، لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی موجود ہے۔ موٹروے پولیس نے ٹریفک کا…

مزید پڑھیں

شارجہ: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ گروپ میچز میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی پر اعتماد ہیں کہ کل کے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اور رضوان ورلڈ کلاس پلئیر ہیں ،ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے،جو پلان بنایا ہے، دیکھتے ہیں بولرز ان پر کیسے عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ٹیم نے جو غلطیاں پچھلے میچ میں کیں انہیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں یوٹیوب تک رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹوئٹر پر کئی صارفین نے یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کی اور اس حوالے سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔ یوٹیوب ڈاؤن ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے اور آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ میں کل افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت کیخلاف سپر فور کے میچ کے فوری بعد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرزسید فیصل سبزواری نے ملاقات کی اور اپنی وزارتِ کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا چیک پیش کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارتِ میری ٹائم افیئرز کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا امدادی چیک پیش کیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے5 کروڑ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے 2 کروڑ روپے کی رقم وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

میلان: (ویب ڈیسک) اٹلی میں موٹر لگی وہیل چیئر میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں کوکین برآمد کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میلان میں میلپینسا ایئرپورٹ پر پولیس نے منشیات سونگھنے والے کتے کی مدد سے تقریباً 12 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی کوکین پکڑی۔ فنانشل گارڈ پولیس نے وہیل چیئر کی سیٹ کے کوور سے کوکین برآمد کی۔پولیس کے مطابق اسمگلنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایئر پورٹ پر موجود کینائن یونٹ ڈومنیکن ری پبلک سے آنے والی فلائٹ کے مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کر رہا تھا۔ جب کتے…

مزید پڑھیں