راولپنڈی: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تجربہ کار ہیں، آتے ہیں تو ڈالر نیچے آ جائے گا، تمام جنرلز محب الوطن ہیں تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آئے گا مملکتِ خداداد پاکستان کے لئے جان دے گا، شیخ رشید کے پاوں قبر میں ہیں سوشل میڈیا پر باتیں کرنا آسان ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین کے لیے ون بلینکٹ موومنٹ کا آغاز کردیا گیا، پانچ ہزار بلینکٹس و لحافوں کی پہلی کھیپ بلوچستان کےمتاثرین کے لیے روانہ…
Author: Khabrain News
ریاض: (ویب ڈیسک) بھارت کے انڈین آئیڈل کی طرز پر حکومت نے بھی ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو پروگرام کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام ’’سعودی آئیڈل‘‘ کا آغاز کیا، پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔ سعودی پروگرام ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیک نے سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دئیے، پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی گفتگو کا ایک آڈیو کلپ لیک ہو گیا ہے۔ آڈیو لیک میں مبینہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق ،احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ و دیگر کی آوازیں شامل ہیں، دوران آڈیو میں قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ آڈیو کلپ میں مسلم لیگ ن…
لاہور: (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، نائب کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر سپیشلسٹ مبشر علی نے استعفیٰ دے دیا، لیگز کھیلنے میں مصروف دیگر بارہ کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ میں شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ لیگز کھیلنے میں مصروف دوسرے 12 کھلاڑیوں کی کراچی میں شروع ہونے والے اذلان شاہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) نے کہا ہے کہ سیلاب کا شکار علاقوں میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے اب تک 619 پروازوں سے 4 ہزار659 افراد کو منتقل کیا۔ این ایف آر سی سی کی جانب یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک پرواز کے ذریعہ 2 ٹن اشیا خورونوش تقسیم کی گئیں،اب تک دس ہزار 309 ٹن غدائی ،ایک ہزار 746 ٹن ضروری اشیا جمع ہوچکیں، اب تک ایک کروڑ سے زائد مختلف ادویات جمع ہوئیں ،ان میں سے 10 ہزار 175 ٹن…
سٹوکیو: (ویب ڈیسک) سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ مہنگی ہوں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر 27 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس میں دنیا بھر سے 6 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ پونے 3 ارب روپے کے قریب ہے جبکہ برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر سوا 2 ارب سے زائد کا خرچہ آیا تھا۔ جاپان کی عوام نے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی جامعات کے ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالنے گئے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاجاً چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ برطرف ملازمین…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ چودہ جماعتوں پر مشتمل نام نہاد حکمران اتحاد نے خود کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دی، سازش کے تحت آئی وفاقی حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم سے 90 شاہراہ قائد اعظم پر سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر ملک غضنفر چھینہ، اراکین اسمبلی عرفان نیازی، عامرعنایت، ثانیہ کامران، معظم جتوئی، عبدالحئی دستی، چودھری عدنان، خواجہ داؤد اور دیگر شامل تھے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار اب نام…
لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمران خان کے خوف میں نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ ادارے تباہ کرنے پر تلے ہیں، ملکی مسائل کا حل نواز شریف کے پاس ہے نہ اسحاق ڈار کے ، نئے انتخابات ہی ملک و قوم کو موجودہ دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ شہباز شریف کی آڈیو لیک کے حوالے سے اہم بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کی لیک آڈیو کا معاملہ انتہائی حساس، تشویشناک اور افسوس ناک ہے، شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کراچی کے 31 ہسپتالوں کے کورونا وارڈز ڈینگی آئسولیشن وارڈز میں تبدیل ہوگئے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں صورتحال بے قابو ہونے لگی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔ اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 نئے کیسز سامنے آئے، شہری علاقوں میں 56 کیسز، دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز سامنے آئے جس سے ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1923 ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1150 ہوگئی، شہری…
