نوشہرہ:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔ نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور…
Author: Khabrain News
لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد عامر نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے،اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ ان…
لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے ٹی20 میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا، جس کے باعث شکست ہوئی۔ سابق بولر نے تجویز پیش دی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قومی ٹیم…
فرانس: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق فرانس میں 2019 کی ہیٹ ویو کے درمیان گرم درجہ حرارت کا تعلق دل بند ہونے کے عارضے میں مبتلا افراد میں وزن میں کمی سے پایا گیا ہے۔ جرنل ای ایس سی ہارٹ فیلیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں عالمی درجہ حرارت کے شدید ہونے کے ساتھ کمزور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ٹیلی مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔ فرانس کے مونپےلیے یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف فانسوا روبِل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، صوبے میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضد اور انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس…
امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ نے کہا ہے کہ 2010 کے سیلاب کے مقابلے میں حالیہ سیلاب کے دوران امریکی امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں۔ بی بی سی کے مطابق ڈیرک شولیٹ کا کہنا تھا کہ سنہ 2010 میں صورتحال یکسر مختلف تھی۔امریکی کانگریس نے اس وقت پاکستان میں عوام کی فلاح کے لیے اربوں ڈالر مختص کر رکھے تھے جو افغان جنگ میں کی گئی کوششوں کے اعتراف میں دیے گئے تھے لیکن اس وقت ہمارے پاس وہ وسائل نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امداد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی مدد کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت اہم لیڈر شپ سے ملاقاتیں ہوئیں جنہیں حکومت کی امدادی کارروائیوں اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں میں 50 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب تک 700 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے لوگوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹیں گے۔ ایران مظاہروں کا سلسلہ 31 صوبوں تک پھیل چکا ہے اور مختلف علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے جاری احتجاج…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے غور شروع کر دیا ہے۔ عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران نائب…
