اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گے، آج ن لیگی قیادت کے اجلاس میں مزید مشاورت ہوگی۔ نیویارک سے واپسی پر لندن میں نوازشریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں اہم فیصلے کئے گئے، آج ن لیگی قیادت کا ایک اور اجلاس بھی ہوگا جس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے،2 روز میں پاکستان پہنچ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھاسکتے…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں، کل فیصلہ ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کل پھر میٹنگ ہو گی، آج فیملی میٹنگ تھی۔ ان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں شریک کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ 24 ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں تحریک شروع کریں گے اور گھروں سے نکلنے کی کال دیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم کی شکست دیکھنا برداشت نہیں، کپتان سے کہا ہے کہ ہمیں صرف جیتنا ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ ہر سطح پر کھلاڑیوں کی پذیرائی ضروری ہے، ہمیں اپنی کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، جب کنٹریکٹ اچھے ہوں گے تو پلیئرز میں مقابلہ ہوگا، طویل مدت کے پلانز بنارہے، آنے والے وقتوں میں فائدہ ہوگا، گراس روٹ ڈولپمنٹ میں پہلے فاسٹ بولرز کیلئے کیمپ لگائیں گے، کرکٹ کا میلہ کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ہر سطح پر ان کھلاڑیوں…
کوٹ ادو: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ عمران خان نااہل حکمران اور نااہل اپوزیشن ثابت ہوئے۔ کوٹ ادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت میں روز عمران خان کو ریلیف ملتا ہے تو کہیں نہ کہیں سے پریشر تو ہے ، آپ ضرور کہیں گے کہ ہم آئین و قانون کے مطابق کررہے ہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں ، جانتے ہیں کہ کچھ چیزیں ہورہی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت کو دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے سیاست دانوں اورپارلیمنٹ کو بیٹھ کر طے کرنا چاہیے، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ہےکہ درست بھی کریں۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کی رائے وضاحت سے آگئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے،آرمی چیف کی تعیناتی بہت اہمیت رکھتی ہے، پاکستان…
نیو دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں سے24گھنٹوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ذیادہ تر اموات گھروں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں جبکہ 12 افراد آسمانی بجلی کا شکار بنے۔ سرکاری حکام کےمطابق شمالی بھارت میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے، حکومتی سطح پر اس قسم سے حادثات سے بچاؤ کیلئے گائیڈ لائن جلد جاری کی جائے گی تاکہ طوفان اور بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہوانے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق جون سے ستمبر تک جاری…
کراچی: (ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر بڑے شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے ٹیکس لگانا پڑتا ہے، ہم نے کوئی الگ کام نہیں کیا بلکہ کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں شامل ہونے والے میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کا سارا پیسہ نالوں، سڑکوں اور پارکوں کی بحالی پر خرچ ہوگا، نئی سیوریج لائنیں ڈالی جائیں گی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس نیا نہیں یہ نعمت اللہ،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 ارب روپے مالیت کے دس پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظورکردہ منصوبوں کے تحت ہائی سپیڈ براڈبینڈ سروسز اور آپٹیکل فائبر کیبل کے ان منصوبوں سے چاروں صوبوں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔ یونیورسل سروس فنڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83واں اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج)وزارت آئی ٹی محسن…
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات جاری ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
