نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی یقین بنائی جا سکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی خبر رساں ایجنسی کے دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے باعث آج پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے اور سیلاب کے باعث 3 کروڑ سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے جبکہ 40 لاکھ ایکڑ سے زائڈ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور بچوں سمیت ایک ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کلو میٹر سڑکوں سمیت انفراسٹرکچر شدید…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ کوئی شہری اگر جنسی طور پر خود کو ٹھیک نہیں سمجھتا تو وہ اپنا علاج کروا سکتا ہے اور یہ ہر شہری کا حق ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل کی ہر مکتبہ فکر اپنی اپنی تشریح کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسمبلی کوئی ایسا غیر اخلاقی بل پاس نہیں کرسکتی اور قانون کو اسی طرح دیکھنا چاہیے جس طرح سامنے نظر آرہا ہے۔ احسن بھون کا مزید کہنا تھا کہ چیف…
سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانا مسلم لیگ ن کی خواہش ہی رہے گی، ہماری حکومت گرانے والے اپنی فکرمنائیں، یہ صوبائی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں بچیوں کی تعلیم کےحوالے سےخصوصی توجہ دے رہے ہیں، مجھے دکھ ہوا شہبازشریف نے بیرون ممالک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ نہیں دیا، عمران خان کی ٹیلی تھون سے ملنے والی امداد ہم ہرصوبے کودے رہے ہیں۔ وزیراعظم بیرون ملک جاکرکہتا ہے پیسے مانگنے نہیں آئے،مجھے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری، ہفتہ کو مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ بیڑے میں شامل ہو گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئے جس سلسلے کا تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بہتر كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس سلسلے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس جا سکتے ہیں۔ اکانومی بیٹ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آ سکتے ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوئے، اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں، اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت…
کراچی: (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 216 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے پر آ گئی۔
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو صوبے کی پولیس فورس دینے سے انکار کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹرسیف کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت صوبے کی پولیس فورس وفاق کو نہیں دے سکتی،صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کی یہاں زیادہ ضرورت ہے۔ رانا ثنا اللہ پاکستانی شہریوں کا اسلام آباد میں داخلہ روکنے کے لیے پولیس فورس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی حکومت بچانے کے لیے خیبر پختونخوا کی پولیس مانگ رہے ہیں ،خیبر پختونخوا حکومت…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پاکستان سے باہر بھی جا سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ جنرل اسمبلی میں تقریر کا مقصدد نیا کو خبردار کرنا تھا کہ انسانیت کی نظر کس چیز پر ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ موسمیاتی آفت پاکستان سے باہربھی جاسکتی ہے۔ عالمی ردعمل کیمروں تک نہیں، انسانیت کیلئے ہمدردی اور تشویش پر منحصر ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تقریر میں خارجہ پالیسی کیلئے اہم…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں حجاب نہ کرنے پرزیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد جاری ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ پولیس کے کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سات روز سے جاری مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور تشدد سے زیادہ متاثر علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ایران کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جو دہشت گرد سوات میں بچیوں کے اسکولوں پر حملے کرتے ہیں ہم ان سے کس کے کہنے پر اور کیا مذاکرات کررہے ہیں؟ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات پر عمل نہ کرنا مسائل کی وجہ ہے، سوات میں بچیوں کے جس اسکول پر حملہ ہوا وہ پانچ سال تک بند رہا، کئی تعلیمی اداروں کو اڑا دیا گیا، غیرت کے نام پر عورتوں کا قتل بھی یہاں مسئلہ ہے۔ ان…
