امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی مشرقِ وسطیٰ سے متعلق خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور اسرائیل قریبی اتحادی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے مفادات ہر معاملے میں یکساں نہیں ہوتے۔
ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ان معاملات میں تعاون کرے گا جہاں دونوں کے مفادات یکساں ہوں، لیکن اختلاف کی صورت میں واشنگٹن اپنے مفادات کے مطابق پالیسی اختیار کرے گا۔ انہوں نے امریکی تعلقات کو نیٹو اتحادیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اہم شراکت داری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی کسی اتحادی کے تابع ہوجائے۔

