دولتالہ(بیورو رپورٹ)تھانہ جاتلی پولیس کا سماج دشمن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ جاتلی پولیسنے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں روپوش اور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیاہے تفصیلات کے مطابق:ایس ایچ او جاتلی ملک نصیر کی خصوصی نگرانی میں تفتیشی ایس آئی مبین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مثر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری مجرم قاسم ولد احمد خان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم قاسم پر 3 ستمبر 2023 کو موہڑہ خیرو کے قریب زمین کے تنازع پر اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرنے اور وقاص محمود کو شدید زخمی کرنے کا الزام تھا۔اس واقعے کے تناظر میں تھانہ جاتلی میں مقدمہ نمبر 462/23 (زیر دفعات324/148/149/109/427 ت پ) درج کیا گیا تھ،ملزم واردات کے بعد سے مسلسل روپوش تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔ایس ایچ او جاتلی ملک نصیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث اور امن و امان کی فضا خراب کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں آئندہ بھی پوری سختی کے ساتھ جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
- راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
- پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
- ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
- شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
- اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
- آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
- ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
- تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
- ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
- موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
- گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
- گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
- عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے گورننس ریفارمزناگزیر:ابراہیم مراد
- پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار
